🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة ق
وَ نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمُ الۡوَعِیۡدِ ﴿۲۰﴾
اور صور میں پھونکا جا ئے گا، یہی عذاب کے وعدے کا دن ہے۔[20]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
20۔ اور (پھر جب) صور پھونکا [24] جائے گا (تو اس سے کہا جائے گا) یہی وعدہ عذاب کا دن ہے۔
[24] نفخہ صور ثانی:۔

اس سے مراد وہ نفخہ صور ہے۔ جب سب مردہ انسان اپنی اپنی قبروں سے اٹھا کھڑے کئے جائیں گے یعنی قیامت کے دن جب سب انسانوں کی اللہ کے حضور پیشی ہو گی اور فیصلہ کے دن مجرموں کو عذاب میں مبتلا کر دیا جائے گا۔