🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
عَلٰی سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾
سونے اور جواہر سے بُنے ہوئے تختوں پر (آرام کر رہے ہوں گے)۔[15]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
15۔ مرصع [9] تختوں پر
[9] ﴿مَوْضُوْنَةٍ ﴾ ﴿وَضَنٌ﴾ کے اصل معنی زرہ بافی کے ہیں اور استعارۃً کسی چیز کو مضبوطی کے ساتھ بننے پر بولا جاتا ہے اور ﴿مَوْضُوْنٌ﴾ یا ﴿مَوْضُوْنَةٌ﴾ یعنی باریک بنی ہوئی یا سونے کے تاروں سے بنی ہوئی چیز۔