🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النازعات
وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ﴿۱﴾
ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر سختی سے ( جان) کھینچ لینے والے ہیں![1]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
1۔ (جسم میں) غرق ہو کر (جان) کھینچ لینے والے (فرشتوں) کی قسم [1]
[1] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو موت کے وقت میت کے ایک ایک رگ و ریشہ میں ڈوب کر وہاں سے اس کی روح کو کھینچ لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نزع کا لغوی معنی کسی چیز کو اس کی قرارگاہ سے کھینچنا ہے۔