🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النازعات
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ﴿۲﴾
اور جو بند کھولنے والے ہیں! آسانی سے کھولنا۔[2]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
2۔ اور ان کی جو بند بند کھولنے والے [2] ہیں
[2] ﴿نشط﴾ کا لغوی مفہوم:۔

﴿نشط﴾ لغت اضداد سے ہے ﴿نشط الحبل﴾ بمعنی رسی کو گرہ لگائی۔ اور ﴿نَشَطَ الْعُقْدَةُ﴾ بمعنی گرہ کو مضبوط کیا اور ﴿النَّشُوْطُ﴾ بمعنی آسانی سے کھل جانے والی گرہ۔ گویا ﴿نشط﴾ کا معنی گرہ لگانا بھی ہے اور گرہ کھولنا بھی۔ یعنی اللہ نے جب انسان کو بنایا یا پیدا کیا تو ایک ایک جوڑ اور بند کو مضبوط کیا تھا۔ موت کے وقت فرشتے انہیں جوڑوں کے بند کھول کر انہیں ڈھیلا کر دیں گے۔