🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الانشقاق
وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾
اور رات کی اور اس چیز کی جسے وہ جمع کرتی ہے![17]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
17۔ اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ [12] لیتی ہے۔
[12] ﴿وَسَقَ﴾ کا لغوی مفہوم:۔

سورج کے طلوع ہونے کے بعد سب انسان تلاش معاش کی خاطر اور دوسرے چرند پرند اپنی پیٹ پروری کی خاطر اپنے اپنے گھروں سے باہر چلے جاتے ہیں اور جب رات آتی ہے تو سب آرام کے لیے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آتے ہیں اور یہی ﴿وسق﴾ کا مفہوم ہے یعنی کسی چیز کا اپنے منتشر اجزاء کو اکٹھا کرنا اور سمیٹ لینا۔