🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الغاشية
لَسۡتَ عَلَیۡہِمۡ بِمُصَۜیۡطِرٍ ﴿ۙ۲۲﴾
تو ہرگز ان پر کوئی مسلط کیا ہوا نہیں ہے۔[22]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
22۔ آپ ان پر محاسب [10] نہیں ہیں
[10] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ اللہ کا پیغام سب کو پہنچا دیں۔ پھر جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر کان دھریں انہیں نصیحت کرتے رہیں اور جو اللہ کی آیات کا مذاق اڑائیں ان کے پیچھے نہ پڑیں کیونکہ انہیں زبردستی راہ راست پر لانا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے۔