🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

17. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَاءِ وَالْحَجَرِ .
(قضائے حاجت کے بعد پاکیزگی حاصل کرتے ہوئے) پانی اور پتھر کے استعمال کو جمع کر لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ قُبَاءَ (فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ) فَسَأَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّا نُتْبِعُ الْحِجَارَةَ الْمَاءَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ الزُّهْرِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمَا، وَهُوَ الَّذِي أَشَارَ بِجَلْدِ مَالِكٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب اہل قبا کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: اس (مسجد) میں ایسے لوگ ہیں، جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے پاکیزگی حاصل کریں، اور اللہ تعالٰی اچھی طرح سے پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں سے (اُن کے معمول کے بارے میں) دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: (قضائے حاجت کے بعد) پتھر استعمال کرنے کے بعد، ہم پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالعزیز بن عمر زہری ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اور یہ وہی شخص ہے، جس نے امام مالک کو کوڑے لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1053]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں