مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ نِيَّةِ الزَّوَاجِ .
شادی کرنے کی نیت کرنا
حدیث نمبر: 7324
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِعِزِّهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا ذُلًّا، وَمَنْ تَزَوَّجَهَا لِمَالِهَا لَمْ يَزِدْهُ إِلَّا فَقْرًا، وَمِنْ تَزَوَّجَهَا لِحُسْنِهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا دَنَاءَةً، وَمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لَمْ يَتَزَوَّجَهَا إِلَّا لِيَغُضَّ بَصَرَهُ أَوْ لِيُحْصِنَ فَرْجَهُ أَوْ لِيَصِلَ رَحِمَهُ ؛ بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهَا وَبَارَكَ لَهَا فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی عورت کے عزت دار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کی ذلت میں اضافہ کرے گا، جو شخص عورت کے مال کی وجہ سے، اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کی غربت میں اضافہ کرے گا، جو شخص عورت کے حسن کی وجہ سے، اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بے حیثیت کرے گا، اور جو شخص عورت کے ساتھ شادی کرے اور اس کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ اپنی نگاہ کو جھکا کے رکھے، یا اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے، یا صلہ رحمی کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو عورت میں اور اس عورت کو اس شخص میں برکت نصیب کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7324]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2527)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف