🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

30. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَهَا أَزْوَاجٌ .
اس عورت کا بیان، جو جنت میں داخل ہو گی اور (دنیا میں) اس کے ایک سے زیادہ شوہر رہے ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7424
عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَتْ أُمُّ الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ تُوَفِّي عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ فَهِيَ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا". وَمَا كُنْتُ لِأَخْتَارَ عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ.
فَكَتَبَ إِلَيْهَا مُعَاوِيَةُ: فَعَلَيْكِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهَا مَحْسَمَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
عطیہ بن قیس کلاعی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد سیده ام درداء رضی اللہ عنہ کو شادی کا پیغام بھیجا، تو سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جس عورت کا شوہر انتقال کر جائے اور وہ عورت اس شوہر کے بعد کوئی اور شادی کر لے، تو وہ اپنے آخری شوہر کو ملے گی۔ (پھر سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ پر کسی کو اختیار نہیں کروں گی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو خط لکھا کہ آپ پر روزے رکھنا لازم ہے، کیونکہ یہ جلا دیں گے (یعنی یہ نکاح کی خواہش کو ختم کر دیں گے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (175/1)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں