صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3373. دخلت الجنة فرأيت لزيد بن عمرو بن نفيل درجتين
میں جنت میں گیا تو میں نے زید بن عمرو ....
حدیث نمبر: 3367
«دخلت الجنة فرأيت لزيد بن عمرو بن نفيل درجتين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے زید بن عمرو بن نفیل کے لیے دو درجے دیکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3367]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن عساكر] عن عائشة. الصحيحة 1406.»
قال الشيخ الألباني: حسن
3374. دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي فقلت: ما هذه الخشفة؟ ....
میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے قدموں ....
حدیث نمبر: 3368
«دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي فقلت: ما هذه الخشفة؟ فقيل: الغميصاء بنت ملحان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیسی آہٹ ہے؟ کہا گیا: یہ غمیصاء بنت ملحان ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3368]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ن] عن أنس. مختصر مسلم 1678، الصحيحة 1405.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3375. دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي قلت: ما هذه الخشفة؟ ....
میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے قدموں ....
حدیث نمبر: 3369
«دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي قلت: ما هذه الخشفة؟ فقيل: هذا بلال يمشي أمامك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیسی آہٹ ہے؟ کہا گیا: یہ بلال ہیں جو آپ کے آگے چل رہے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3369]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب عد] عن أبي أمامة. الصحيحة 1405.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3376. دخلت الجنة فسمعت خشفة فقلت: ما هذه؟ قالوا: هذا بلال ....
میں جنت میں گیا تو میں نے آہٹ سنی، میں ....
حدیث نمبر: 3370
"دخلت الجنة فسمعت خشفة فقلت: ما هذه؟ قالوا: هذا بلال ثم دخلت الجنة فسمعت خشفة فقلت: ما هذه؟ قالوا: هذه الغميصاء بنت ملحان"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: یہ بلال ہیں۔ پھر میں جنت میں گیا تو میں نے آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: یہ غمیصاء بنت ملحان ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3370]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [عبد بن حميد] عن أنس [الطيالسي] عن جابر. الصحيحة 1405.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3377. دخلت الجنة فسمعت فيها قراءة فقلت: من هذا؟ قالوا: حارثة ....
میں جنت میں گیا تو میں نے اس میں تلاوت ....
حدیث نمبر: 3371
«دخلت الجنة فسمعت فيها قراءة فقلت: من هذا؟ قالوا: حارثة بن النعمان كذلكم البر كذلكم البر» !
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے اس میں تلاوت کی آواز سنی، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: حارثہ بن نعمان۔ (پھر فرمایا:) نیکی (والدین کے ساتھ حسن سلوک) ایسی ہی ہوتی ہے، نیکی ایسی ہی ہوتی ہے!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3371]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت، الحاكم1] عن عائشة. الصحيحة 913: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3378. دخلت الجنة ليلة أسري بي فسمعت في جانبها وجسا فقلت: ....
جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں جنت میں گیا ....
حدیث نمبر: 3372
«دخلت الجنة ليلة أسري بي فسمعت في جانبها وجسا فقلت: يا جبريل ما هذا؟ قال: هذا بلال المؤذن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں جنت میں گیا تو میں نے اس کے ایک جانب سے آواز سنی، میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ بلال مؤذن ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3372]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ع] عن ابن عباس. الصحيحة 1405.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3379. دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة
عمرہ قیامت تک حج میں داخل ہو چکا ہے۔
حدیث نمبر: 3373
«دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عمرہ قیامت تک حج میں داخل ہو چکا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3373]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د] عن جابر [د ت] عن ابن عباس مرسلا2. حجة النبي صلى الله عليه وسلم كما رواها جابر 34.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3380. دخلت امرأة النار في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها ....
ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی ....
حدیث نمبر: 3374
«دخلت امرأة النار في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض حتى ماتت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی جسے اس نے باندھ رکھا تھا، نہ اسے کھلایا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لے، یہاں تک کہ وہ (بلی) مر گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3374]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن أبي هريرة [خ] عن ابن عمر. الصحيحة 28.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3381. درهم ربا يأكله الرجل وهو يعلم أشد عند الله من ....
ایک درہم سود کا جسے آدمی جانتے بوجھتے کھاتا ہے، ....
حدیث نمبر: 3375
«درهم ربا يأكله الرجل وهو يعلم أشد عند الله من ستة وثلاثين زنية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک درہم سود کا جسے آدمی جانتے بوجھتے کھاتا ہے، اللہ کے نزدیک چھتیس بار زنا کرنے سے بھی زیادہ سخت (گناہ) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3375]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن عبد الله بن حنظلة. غاية المرام 172، الروض النضير 459، الصحيحة 1033.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
3382. دع داعي اللبن
دودھ دوہتے وقت تھن میں اتنا دودھ چھوڑ دو جو ....
حدیث نمبر: 3376
«دع داعي اللبن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دودھ دوہتے وقت تھن میں اتنا دودھ چھوڑ دو جو مزید دودھ اتارنے کا سبب بنے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3376]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم تخ حب ك] عن ضرار بن الأزور. الصحيحة 1860: الدارمي، عم. 2كذا الأصل، ولا داعي لقوله [مرسلا] لأن ابن عباس صحابي مشهور!»
قال الشيخ الألباني: حسن