مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابٌ فِيمَنْ تَحْصُلُ بِهِمْ فَضِيلَةُ الْجَمَاعَةِ .
ان افراد (کی تعداد) کا بیان، جن کے ذریعے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2180
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْحَابِهِ الظُّهْرَ قَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَبَسَكَ يَا فُلَانُ عَنِ الصَّلَاةِ؟" قَالَ: فَذَكَرَ شَيْئًا اعْتَلَّ بِهِ قَالَ: فَقَامَ يُصَلِّي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟"، فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو ظہر کی نماز پڑھا دی راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص (مسجد کے) اندر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں! اتم نماز میں کیوں شریک نہیں ہو پائے؟ اس شخص نے کوئی معاملہ ذکر کیا جس کے ذریعے اس نے اپنا عذر بیان کیا راوی کہتے ہیں: وہ شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا، تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس شخص کے ساتھ نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2180]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2180]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابي سعيد الخدري رضى الله عنه 11608»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2180 in Urdu