مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابٌ فِيمَنْ تَحْصُلُ بِهِمْ فَضِيلَةُ الْجَمَاعَةِ .
ان افراد (کی تعداد) کا بیان، جن کے ذریعے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2181
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَانِ جَمَاعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْوَلِيدُ لَيْسَ بِصَحَابِيٍّ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْوَلِيدُ لَيْسَ بِصَحَابِيٍّ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
ولید بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، اس نے نماز ادا کرنا شروع کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دو افراد جماعت ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ولید نامی راوی صحابی نہیں ہے، اور یہ حدیث سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2181]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ولید نامی راوی صحابی نہیں ہے، اور یہ حدیث سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2181]
الحكم على الحديث: إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 2181 in Urdu