مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
253. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
اس شخص کا بیان جو مسجد میں داخل ہو تو امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو
حدیث نمبر: 3122
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ النُّعْمَانُ بْنُ قَوْقَلٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَلْيُخَفِّفْهُمَا".
قُلْتُ: لَيْسَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ذِكْرٌ فِي الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَيْسَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ قَوْقَلٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ذِكْرٌ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: سیدنا نعمان بن قوقل (جمعہ کے دن مسجد میں) داخل ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم دو رکعات ادا کر لو اور انہیں مختصر ادا کرنا جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے دو رکعات ادا کر لینی چاہئیں، اور انہیں مختصر ادا کرنا چاہیے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس حدیث میں سیدنا نعمان بن قوقل کا ذکر نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3122]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3122 in Urdu