كتاب الجنائز كتاب الجنائز |
مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز كتاب الجنائز سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی موت کا واقعہ
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے تو ان کی نظر پھٹ چکی تھی، آپ نے ان کی آنکھیں بند کیں پھر فرمایا: ”جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کے پیچھے چلی جاتی ہے۔ “ (یہ سن کر) ان کے اہل خانہ رونے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے لیے دعا خیر ہی کرو، کیونکہ تم جو کہتے ہو، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ابوسلمہ کی مغفرت فرما، ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما، اس کے پیچھے باقی رہ جانے والوں میں تو اس کا خلیفہ بن جا، تمام جہانوں کے پروردگار! ہمیں اور اسے بخش دے، اس کی قبر کو کشادہ فرما اور اسے منور فرما۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (920/7)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.