كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب حضرت سعد بن مالک، ابن مسعود، حذیفہ، عمار اور سلمان رضی اللہ عنہم کی فضیلت
خیثمہ بن ابی سبرہ بیان کرتے ہیں، میں مدینہ آیا تو میں نے اللہ سے درخواست کی وہ کسی صالح شخص کی ہم نشینی اختیار کرنے کی توفیق بخشے، چنانچہ اس نے میرے لیے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہم نشینی میسر فرما دی، میں ان کے پاس بیٹھ گیا، میں نے کہا: میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کسی صالح شخص کی ہم نشینی میسر فرمائے، مجھے تمہاری ہم نشینی نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے فرمایا: تم کہاں سے (آئے) ہو؟ میں نے کہا کوفہ سے اور میں خیر کی طلب و تلاش میں آیا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: کیا تم میں مستجاب الدعوات سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نہیں ہیں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طہارت کے لیے وضو کا انتظام کرنے والے اور آپ کے جوتے اٹھانے والے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نہیں ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راز دان حذیفہ رضی اللہ عنہ اور عمار رضی اللہ عنہ جنہیں اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر شیطان سے پناہ دی ہے، اور صاحب کتابین یعنی انجیل و قرآن پر ایمان رکھنے والے سلمان نہیں ہیں؟ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (3811) ٭ قتادة مدلس و عنعن و للحديث شواھد معنوية.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.