الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الإيمان وشرائعه کتاب: ایمان اور ارکان ایمان 31. بَابُ: مَثَلُ الْمُنَافِقِ باب: منافق کی مثال۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی مثال اس بکری کی طرح ہے جو دو ریوڑوں میں چل رہی ہو، کبھی وہ ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر، وہ نہیں سمجھ پاتی کہ کس ریوڑ کے ساتھ چلے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المنافقین 17 (2784)، (تحفة الأشراف: 8472)، مسند احمد (2/32، 47، 68، 82، 88، 102) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|