الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 26. بَابُ: النَّذْرُ يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنَ الْبَخِيلِ باب: نذر سے بخیل کا مال نکالا جاتا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نذر نہ مانو، کیونکہ نذر تقدیر (کے لکھے) میں کچھ کام نہیں آتی، اس سے تو صرف بخیل سے کچھ نکلوایا جاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأیمان 26 (1640)، سنن الترمذی/الأیمان 10 (1538)، (تحفة الأشراف: 14050) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|