الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: حدود و تعزیرات سے متعلق احکام و مسائل 17. باب مَا جَاءَ فِي تَعْلِيقِ يَدِ السَّارِقِ باب: چور کا ہاتھ (کاٹنے کے بعد) گردن میں لٹکانے کا بیان۔
عبدالرحمٰن بن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے فضالہ بن عبید سے پوچھا: کیا چور کا ہاتھ کاٹنے کے بعد اس کی گردن میں لٹکانا سنت ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا اس کا ہاتھ کاٹا گیا، پھر آپ نے حکم دیا ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دیا گیا۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف عمر بن علی مقدمی ہی کی روایت سے جانتے ہیں، انہوں نے اسے حجاج بن ارطاۃ سے روایت کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الحدود 21 (4411)، سنن النسائی/قطع السارق 19 (4985)، سنن ابن ماجہ/الحدود 23 (2587)، (تحفة الأشراف: 11029)، و مسند احمد (6/19) (ضعیف) (سند میں ”حجاج بن ارطاة“ ضعیف، اور ”عبدالرحمن بن محیریز“ مجہول ہیں) دیکھئے: الإرواء: 2432)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2587)، المشكاة (3605 / التحقيق الثاني)
|