🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

امام کی اقتداء ضروری ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 44
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام اسی لیے ہوتا ہے کہ (نماز میں) اس کی اقتدا کی جائے، اس کی خلاف ورزی نہ کرو، چناچہ جب وہ «اللہ أکبر» کہے تو تم «اللہ أکبر» کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ «سمع اللہ لمن حمده» کہے تو تم (اس کے جواب میں) «اللهم ربنا لك الحمد» کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الأذان، باب إقامة الصف من تمام الصلوٰة، رقم: 722، حدثنا عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، أنه قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصلاة، باب ائتمام المأموم بالإمام، رقم: 931، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم بمثله.... - مسند أحمد: 55/16، رقم: 44/8141 - مصنف عبدالرزاق: 461/2، باب هل يؤم الرجل جالسًا - شرح السنة: 321/3، 322، باب إذا صلى الإمام قاعدًا، وقال: هذا حديث متفق على صحته.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں