🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مال کی زکوۃ ادا نہ کرنے کا انجام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ، يَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ وَيَطْلُبُهُ وَيَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ، قَالَ: وَاللَّهِ لَنْ يَزَالَ يَطْلُبُهُ حَتَّى يَبْسُطَ يَدَهُ فَيُلْقِمَهَا فَاهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوٰۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتیٰ کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الحيل، باب باب فى الزكوٰة، رقم: 6957، حدثني إسحاق: أخبرنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 74/16، رقم: 74/8170 - شرح السنة: 480/5، باب وعيد مانع الزكوٰة، رقم: 480.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں