سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اذان کے کلمات کا جواب دینا
ترقیم الباني: 1328 ترقیم فقہی: -- 678
-" إذا سمعتم المنادي يثوب بالصلاة فقولوا كما يقول".
سہل بن معاذ اپنے باپ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”جب تم مؤذن کو نماز کے لیے اذان دیتے سنو تو وہی کلمات دوہراؤ جو وہ کہہ رہا ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 678]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1328
ترقیم الباني: 2075 ترقیم فقہی: -- 679
-" كان إذا سمع المؤذن قال مثل ما يقول، حتى إذا بلغ (حي على الصلاة، حي على الفلاح) قال: لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا ابورافع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہےکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن (کی اذان کی آواز) سنتے تو اسی طرح کہتے جس طرح وہ کہتا، لیکن جب وہ «حي على الصلاة» اور «حي على الفلاح» کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم «ولا حول ولا قوة الا بالله» ”برائی سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اﷲ تعالیٰ کی توفیق سے“ کہتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 679]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2075