سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
علامات قیامت
ترقیم الباني: 2429 ترقیم فقہی: -- 3575
-" لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما صغار الأعين عراض الوجوه كأن أعينهم حدق الجراد، كأن وجوههم المجان المطرقة، ينتعلون الشعر ويتخذون الدرق، حتى يربطوا خيولهم بالنخل".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک تم چھوٹی آنکھوں اور چوڑے چہروں والوں سے قتال نہ کر لو گے، گویا کہ ان کی آنکھیں مکڑی کی سیاہی کی طرح ہوں گی اور ان کے چہرے گویا کہ تہ بر تہ چڑھائی ہوئی ڈھالیں ہیں، وہ بالوں کے جوتے پہنیں گے، چمڑے کی ڈھالیں استعمال کریں گے اور اپنے گھوڑوں کو کھجوروں کے ساتھ باندھیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3575]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2429
ترقیم الباني: 2430 ترقیم فقہی: -- 3576
-" لا تقوم الساعة حتى لا يحج البيت".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی، جب تک بیت اللہ کا حج چھوڑ نہ دیا جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3576]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2430
ترقیم الباني: 3185 ترقیم فقہی: -- 3577
- (لا تقومُ السّاعةُ؛ حتّى يقتل الرجلُ جارَه وأخاه وأباه) .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک آدمی اپنے پڑوسی، اپنے بھائی اور اپنے باپ کو قتل نہیں کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3577]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3185
ترقیم الباني: 578 ترقیم فقہی: -- 3578
-" لا تقوم الساعة حتى يمر الرجل بقبر الرجل، فيقول: يا ليتني مكانه ما به حب لقاء الله عز وجل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک ایسا نہ ہو کہ آدمی کسی قبر کے پاس سے گزرے اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے کے شوق کی بناء پر کہے گا: کاش میں اس کی جگہ پر ہوتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3578]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 578
ترقیم الباني: 2773 ترقیم فقہی: -- 3579
-" لا تقوم الساعة حتى يمطر الناس مطرا عاما، ولا تنبت الأرض شيئا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی، جب تک ایسے نہیں ہو گا کہ عام بارش برسے گی لیکن زمین کوئی (کھیتی) نہیں اگائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3579]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2773
ترقیم الباني: 3266 ترقیم فقہی: -- 3580
- (لا تقومُ الساعةُ حتى يُمطَرَ الناسُ مطراً، لا تُكِنُّ منه بيوتُ المدرِ، ولا تكنُّ منه إلاّ بيوتُ الشَّعرِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک ایسے نہیں ہو گا کہ بارش برسے گی اور کوئی گارے والا گھر نہیں بچ سکے گا اور اس سے نہیں بچے گا مگر بالوں والا گھر۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3580]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3266
ترقیم الباني: 2292 ترقیم فقہی: -- 3581
-" من اقتراب الساعة انتفاخ الأهلة، وأن يرى الهلال لليلة، فيقال: هو ابن ليلتين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے قریب (ہونے کی علامت یہ بھی ہے کہ) چاند بڑا ہو جائے گا، جب ایک رات کا چاند نظر آئے گا تو کہا جائے گا کہ یہ تو دو راتوں کا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3581]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2292
ترقیم الباني: 2772 ترقیم فقہی: -- 3582
-" لا تقوم الساعة حتى تظهر الفتن ويكثر الكذب وتتقارب الأسواق ويتقارب الزمان ويكثر الهرج. قيل: وما الهرج؟ قال: القتل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت قائم ہو گی جب فتنے ظاہر ہوں گے، جھوٹ عام ہو جائیں گے، وقت جلدی گزرے گا اور «هرج» زیادہ ہو گا۔“ کہا گیا: «هرج» کے کیا معانی ہیں؟ فرمایا: ”قتل۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3582]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2772
ترقیم الباني: 6 ترقیم فقہی: -- 3583
-" لا تقوم الساعة حتى تعود أرض العرب مروجا وأنهارا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہو گی جب تک عربوں کی سرزمین سبزہ زاروں اور نہروں کی صورت اختیار نہیں کر لے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3583]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 6
ترقیم الباني: 3522 ترقیم فقہی: -- 3584
- (إن بين يدي السّاعة لأياماً ينزلُ فيها الجهلُ، ويرفعُ فيها العلمُ، ويكثرُ فيها الهرجُ. [قال أبوموسى:] الهرج: القتل [بلسان الحبشة] ) .
سیدنا عبداللہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے قبل ایسے ایام بھی ہوں گے کہ ان میں جہالت عام ہو جائے گی، علم کا فقدان ہو جائے گا اور بکثرت قتل ہوں گے۔ ” سیدنا ابوموسیٰ کہتے ہیں: «هرج» حبشی زبان کا لفظ ہے، اس کے معانی ”قتل“ کے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3584]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3522