🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1075
كان رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اذا مد يديه فى الدعاء لم يردهما حتى يمسح بهما وجهه
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تو انہیں اس وقت تک نیچے نہ کرتے جب تک چہرے پر نہ پھیر لیتے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1075]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ عراقی رحمہ اللہ اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج الاحياء 488/2] ، [ضعيف ترمذي 671، 3386] ، [ضعيف الجامع 4412]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1076
سلوا الله ببطون أكفكم ولا تسألوه بظهورها فاذا فرغتم فامسحوا بها وجوهكم
”تم اپنی ہتھیلیوں کے باطن (یعنی اندرونی حصے) کو پھیلا کر سوال کرو ان کے ظاہر سے سوال نہ کرو اور جب تم (دعا سے) فارغ ہو جاؤ تو ہتھیلیوں کو اپنے چہروں پر پھیر لو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف أبوداؤد 1485] ، [ضعيف الجامع 3274] ، [هداية الرواة 2183] ، اس روایت کو نقل کرنے کے بعد امام ابوداؤد رحمہ اللہ خود نقل فرماتے ہیں کہ اس روایت کی تمام اسناد کمزور ہیں، اور یہ سند سب سے عمدہ ہے لیکن یہ بھی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں