🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1253
ان الله يتجلي للخلق يوم القيامة عامة ويتجلي لك خاصة
”اللہ تعالیٰ قیامت کے روز ساری مخلوق کے لیے عمومی طور پر تجلی فرمائیں گے اور (اے ابوبکر!) تیرے لیے خصوصی طور پری تجلی فرمائیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 330]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1254
أبشر يا أبابكر ان الذى وضاك للصلاة جبريل
”اے ابوبکر! خوش ہو جاؤ جس نے نماز کے لیے تمہیں وضو کرایا تھا وہ جبرئیل علیہ السلام تھے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث بلاشبہ موضوع ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن زیاد راوی خبیث کذاب ہے، یہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔
امام شوکانی رحمہ اللہ، امام سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع ہی کہا ہے۔ [الموضوعات لابن الجوزي 309/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 331] ، [اللآلي المصنوعة 265/1] ، [تنزيه الشريعة 388/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1255
ان الله لما خلق الأرواح اختار روح ابي بكر من بين الأرواح فجعل ترابها من الجنة...
”اللہ تعالیٰ نے جب روحوں کو پیدا کیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کی روح کو باقی روحوں میں سے چن لیا اور ان کی مٹی جنت سے لی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام عجلونی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ اور اس طرح کی روایات خود ساختہ ہیں۔ [كشف الخفاء 419/2]
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثابت، اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 331] ۔ مزید دیکھئے: [أسنی المطالب ص: 79] ، [الموضوعات لابن الجوزي 310/1] ، [المنار المنيف لابن القيم ص: 115]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1256
ان الله اتخذ لأبي بكر فى أعلي عليين قبة من ياقوتة بيضاء
”اللہ تعالیٰ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے علیین کے اعلیٰ مقام میں سفید یاقوت کا خیمہ بنایا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 268/1] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 332] ، [تنزيه الشريعة 390/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1257
لما ولد ابوبكر الصديق أقبل الله على جنة عدن فقال و عزتي و جلالي لأدخلك الا من يجب هٰذا المولود
”جب ابوبکر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو اللہ تعالیٰ جنت عدن کے پاس آئے اور کہا: مجھے میری عزت اور میرے جلال کی قسم میں تجھ میں صرف اس کو داخل کروں گا جو اس بچے سے محبت کرے گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1257]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
امام سیوطی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں بہت سے مجہول راوی ہیں۔
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ دیکھئے: [اللآلي المصنوعة 269/1] ، [الموضوعات لابن الجوزي 315/1] ، [تنزيه الشريعة 391/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 332]

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
ان الله جعل أبابكر خليفتي على دين الله و وحيه فأطيعوه...
”اللہ تعالیٰ نے دین اور وحی الہٰی پر ابوبکر رضی اللہ عنہ کو میرا خلیفہ بنایا ہے اس لیے تم اس کی اطاعت کرو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں، اس کا مدار عمر بن ابراہیم راوی پر ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کذاب و وضاع کہا ہے۔ [الموضوعات 316/1] ۔ مزید دیکھئے: [اللآلي المصنوعة 269/1] ، [تنزيه الشريعة 392/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1259
انه فى السماء اشهر منه فى الارض
”جبرئیل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ان کی شہرت جتنی زمین میں ہے آسمان میں اس سے زیادہ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1259]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الفوائد المجموعة ص: 332] ، [الموضوعات لابن الجوزي 316/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1260
من مثل أبى بكر كذبني الناس وصدقني وامن بي...
”ابوبکر رضی اللہ عنہ جیسا کون ہو سکتا ہے کہ (جب) لوگوں نے مجھے جھٹلایا تو اس نے میری تصدیق کی اور مجھ پر ایمان لایا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1260]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 317/1] ، [تنزيه الشريعة 392/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1261
اذا كان يوم القيامة... نصب لأبي بكر كرسي فيجلس عليه
”قیامت کے روز ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے ایک کرسی نصب کی جائے گی اور وہ اس پر بیٹھیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[السلسلة الضعيفة 5519]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1262
عرج بي الي السماء فما مررت بسماء الا وجدت فيها اسمي مكتوبا محمد رسول الله و أبو بكر الصديق خلفي
”مجھے آسمان پر چڑھایا گیا تو میں جب بھی آسمان سے گزرتا اس میں اپنا نام محمد رسول اللہ اور اس کے پیچھے ابوبکر صدیق کا نام لکھا ہوا پاتا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1262]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں عبداللہ بن ابراہیم غفاری راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 19/9]
امام شوکانی رحمہ اللہ، امام سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے وضاع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 333] ، [اللآلي المصنوعة 271/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 93]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں