🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
خلقت أنا و هارون بن عمران و يحي بن زكريا و على بن أبى طالب من طينة واحدة
”مجھے، ہارون بن عمران، یحیی بن ذکریا اور علی بن ابی طالب کو ایک ہی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[اللآلي المصنوعة 294/1] ، [الموضوعات لابن الجوزي 339/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1283
خلقت أنا وعلي من نور واحد
”مجھے اور علی کو ایک ہی نور سے پیدا کیا گیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1283]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس روایت کو جعفر بن احمد رافضی نے گھڑا ہے۔ [الموضوعات 340/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 343]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1284
قول على: أنا عبد الله و أخو رسول الله و أنا الصديق الأكبر...
”علی رضی اللہ عنہ کا فرمان کہ میں اللہ کا بندہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی اور صدیق اکبر ہوں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[السلسلة الضعيفة 4947]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1285
أنت أول من آمن بي وأنت أول من يصافحني يوم القيامه وأنت الصديق الأكبر وأنت الفاروق...
”(اے علی!) تم پہلے شخص ہو جو مجھ پر ایمان لائے اور تم پہلے شخص ہو گے جو روز قیامت مجھ سے مصافہ کرے گا اور تم ہی صدیق اکبر اور فاروق ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [موضوعات لابن جوزي 344/1]
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں عمرو بن سعید مصری راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 124/9] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 344] ، [اللآلي المصنوعة 297/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1286
لئن اطاعوه ليدخلن الجنة اجمعين اكتعين
”اگر یہ اس (یعنی علی رضی اللہ عنہ) کی اطاعت کر لیں تو سب جنت میں داخل ہو جائیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1286]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں میناء راوی کذاب ہے۔ [مجمع الزوائد 337/5]
امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 298/1] ، [الموضوعات 346/1] ۔ مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 428/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1287
ان أخي و وزيري و خليفتي من أهلي و خير من أترك بعدي يقضي ديني و ينجز موعدي على
”میرا بھائی، میرا وزیر، میرا جانشین میرے گھر والوں میں اور سب سے بہتر جسے میں اپنے بعد اپنے قرض کی ادائیگی اور وعدے کی تکمیل کے لیے چھوڑوں علی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [منهاج السنة 355/7] ۔ مزید دیکھئے: [السلسلة الضعيفة تحت الحديث: 4944]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1288
اولكم و رودا على الحوض أولكم اسلاما: على بن أبى طالب
”تم میں سب سے پہلے حوض پر میرے پاس آنے والا اور تم میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والا علی بن ابی طالب ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے غیر صحیح، اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ [الموضوعات 347/1] ، [السلسلة الضعيفة 6336]

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1289
من لم يقل على خير الناس فقد كفر
”جو علی کو لوگوں میں سب سے بہتر نہ کہے اس نے یقیناً کفر کیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[اللآلي المصنوعة 300/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 347] ، [الموضوعات لابن الجوزي 347/1] ، [تنزيه الشريعة 401/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1290
علي خير البرية
”علی مخلوق میں سب سے بہتر ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث: { «لا أصل له» }:
ابن طاہر مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں احمد بن سمرہ راوی کذاب ہے۔ [معرفة التذكرة ص: 166]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے بے اصل کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة تحت الحديث: 6016] ۔ مزید دیکھئے: [الموضوعات لابن الجوزي 349/1]

الحكم على الحديث:
لا اصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1291
أنا دار الحكمة وعلي بابها
”میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[أسنی المطالب ص: 92] ، امام زرکشی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [التذكرة ص: 163]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 350/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 1313] ، [ضعيف ترمذي 3723]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں