مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان
حدیث نمبر: 1312
قول على غسلت النبى صلى الله عليه وسلم فشربت ماء محاجر عينيه فورثت علم الأولين والأخرين
”علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا اور میں نے آپ کی آنکھوں کے خانوں سے گرنے والا پانی پی لیا تو مجھے اولین و آخرین کے علم کا وارث بنا دیا گیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 383]
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 383]
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1313
اذا كان يوم القيامة قال الله لي ولعلي بن أبى طالب...
”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ مجھ سے اور علی سے کہیں گے کہ جو تم دونوں سے محبت کرتے تھے انہیں جنت میں اور جو تم سے نفرت کرتے تھے انہیں جہنم میں داخل کر دو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 400/1] ، [اللآلي المصنوعة 348/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں یحییٰ بن عبدالحمید کذاب ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 382]

موضوع
حدیث نمبر: 1314
يا على! أنت و شيعتك فى الجنة
”اے علی! تو اور تیرے شیعہ (تیرا گروہ) جنت میں ہوں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[ذخيرة الحفاظ 758] ، [السلسلة الضعيفة 5590]
[ذخيرة الحفاظ 758] ، [السلسلة الضعيفة 5590]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 1315
مثلي مثل شجرة أنا أصلها وعلي فرعها
”میری مثال درخت کی سی ہے میں ان کی اصل (جڑ) اور علی اس کی فرع (تنا وغیرہ) ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 397/1] ، [اللآلي المصنوعة 345/1]
[الموضوعات لابن الجوزي 397/1] ، [اللآلي المصنوعة 345/1]
الحكم على الحديث:
موضوع