الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الجهاد جہاد کے فضائل و مسائل جہاد فی سبیل اللہ میں زخمی ہونے کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخم آ جائے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا رنگ خون کا سا ہو گا، جبکہ اس کی خوشبو کستوری کی ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب من يخرج فى سبيل الله عزوجل، رقم: 2803. مسلم، كتاب الامارة باب فضل الجهاد والخروج فى سبيل الله، رقم: 1876. سنن ابوداود، رقم: 2541. سنن ترمذي، رقم: 1657.»
|