الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان مسلمان کے اوصاف
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کردہ چیزوں کو ترک کر دے۔ “ یہ صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ ہیں، جبکہ صحیح مسلم کی روایت کے الفاظ ہیں: فرمایا کہ کسی آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، کون سا مسلمان بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (10) و مسلم (40/ 64)» |