الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ سَلِمَةَ بْنِ قَيْسٍ الْأَشْجَعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا سلمہ بن قیس اشجعی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 879
879- سیدنا سلمہ بن قیس اشجعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم وضو کرو، تو ناک صاف کرو اور جب (استنجاء کرتے ہوئے) ڈھیلے استعمال کرو، تو طاق تعداد میں کرو“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1436، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 43، 89، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 44، 45، والترمذي فى «جامعه» برقم: 27، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 406، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19119، 19120، والطبراني فى "الكبير" برقم: 6313»
|