صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 2068
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ وَاصِلُ؟! قَالَ:" إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ , إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وصال کرنے (رات اور دن کا مسلسل روزہ رکھنے) سے بچو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بھی وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرارب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2069
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَعْنِي مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ:" إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَى"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صوم وصال سے اجتناب کرو۔“ صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بھی وصال کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں اس حالت میں رات گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2069]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري