🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. باب بدء إحلال الغنائم
غنیمت کے حلال ہونے کے آغاز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمْ تَحِلَّ الْغَنَائِمُ لِقَوْمٍ سُودِ الرُّءُوسِ قَبْلَكُمْ، كَانَتْ تَنْزِلُ نَارٌ مِنَ السَّمَاءِ فَتَأْكُلُهَا" قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ بَدْرٍ أَسْرَعَ النَّاسُ فِي الْغَنَائِمِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ سورة الأنفال آية 68 .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے کسی کالے بالوں والی قوم کے لیے غنیمتیں حلال نہیں کی گئیں، آسمان سے آگ اترتی تھی اور اسے کھا جاتی تھی، بدر کے دن جب لوگ جلدی جلدی مال غنیمت اکٹھا کرنے لگے تو الله تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ (الأنفال: 68) (اگر الله تعالیٰ نے پہلے سے لکھ نہ دیا ہوتا تو تمہیں اس کی وجہ سے جو تم نے حاصل کیا ہے بڑا عذاب پہنچتا)۔ [المنتقى ابن الجارود/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 2/252، سنن الترمذي: 3085، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4806) نے صحیح کہا ہے۔ سلیمان بن مہران اعمش مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، اس کے بعض الفاظ کا شاہد صحیح بخاری (3124) اور صحیح مسلم (1747) میں موجود ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں