🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. في المعراض
معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20068 ترقیم الشثری: -- 20883
٢٠٨٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال: سالت رسول الله ﷺ (١) عن صيد المعراض فقال:"ما اصبت بحده فكل، وما اصبت بعرضه فهو (وقيذ) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: ﵇.
(٢) في [ك]: (وقيزة)، وفي [ط]: (وقبل).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٧٦)، ومسلم (١٩٢٩).

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر جانور کو اس کی نوک لگے تو کھالو اور اگر اس کا عرض لگے تو یہ مردار ہے۔ (! معراض اس تیر کو کہتے ہیں جس کے پر نہ ہوں، یہ ہدف کو عرض کے اعتبار سے لگتا ہے نوک کی جانب سے نہیں لگتا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20883، ترقيم محمد عوامة 20068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20069 ترقیم الشثری: -- 20884
٢٠٨٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: انا عبد الله بن نمير قال: نا (مجالد) (١) عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال: قلت يا رسول الله! إنا قوم نرمي بالمعراض فما (يحل لنا) (٢) قال:"لا تاكل ما (اصبت) (٣) بالمعراض إلا ما ذكيت" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (مخلد).
(٢) في [هـ]: (يحل نا).
(٣) في [ك]: (أمنت)، وفي [ز]: (أمرت).
(٤) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١٨٢٥٨)، وعبد الرزاق (٨٥٣١)، والطبراني [١٧/ (١٦٢)]، وأصله متفق عليه كما سبق في الذي قبله.

حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر ہم معراض سے شکار کریں تو کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ معراض سے شکار کیا گیا صرف وہ جانور تمہارے لیے حلال ہے جسے تم ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20884، ترقيم محمد عوامة 20069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20070 ترقیم الشثری: -- 20885
٢٠٨٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد السلام بن حرب عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن شعيب عن حذيفة انه كان ياكل ما قتل (بالمعراض) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ز، ك]: (المعراض).
(٢) منقطع؛ عمرو بن شعيب عن حذيفة منقطع.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ معراض سے کیا گیا شکار کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20885، ترقيم محمد عوامة 20070)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20071 ترقیم الشثری: -- 20886
٢٠٨٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن هاشم وعبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قال (سلمان) (٢) : ما (خزق) (٣) المعراض فكل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [هـ]: (سليمان).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ك]: (خرق).
(٤) ضعيف؛ سعيد بن أبي عروبة اختلط.

حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ اگر معراض شکار کے اندر گھس جائے تو اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20886، ترقيم محمد عوامة 20071)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20072 ترقیم الشثری: -- 20887
٢٠٨٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن (غياث) (١) عن اشعث عن (٢) ⦗١٦٩⦘ عكرمة عن ابن عباس قال: لا تاكل ما اصاب المعراض إلا ان يخزق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حباب).
(٢) في [أ، ب، ز، ك]: زيادة (ابن).
(٣) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ معراض کا شکار اس وقت تک حلال نہیں اس کے جسم کو کاٹ نہ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20887، ترقيم محمد عوامة 20072)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20073 ترقیم الشثری: -- 20888
٢٠٨٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن اشعث عن عكرمة عن ابن عباس مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) ضعيف؛ لحال أشعث.

ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20888، ترقيم محمد عوامة 20073)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20074 ترقیم الشثری: -- 20889
٢٠٨٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر قال: نا مكحول ان رجلا اتى فضالة بن عبيد صاحب رسول الله ﷺ بعصافير صادهن بمعراض، (فمنها) (٢) ما جعله في (مخلاته) (٣) ، ومنها ما جعله في خيط فقال: هذا ما (اصدت) (٤) بمعراض، منها ما ادركت ذكاته، ومنها ما لم ادرك ذكاته فقال: ما ادركت ذكاته فكل، وما لم تدرك ذكاته فلا (تاكله) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عن).
(٢) في [جـ]: (منها).
(٣) في [س]: [نخلانه)، وفي [ط]: (نجلاته).
(٤) في [جـ]: (صدت).
(٥) في [ز، ك]: (فكله)، وفي [جـ]: (تأكل).
(٦) معلول، يرى أهل الحديث أن أبا أسامة يروي عن ابن تميم الضعيف لا ابن جابر.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک آدمی صحابی رسول حضرت فضالہ بن عبید کے پاس کچھ پرندے لے کر آیا جنہیں اس نے معراض سے شکار کیا تھا۔ ان میں سے بعض اس نے تھیلے میں رکھے تھے اور کچھ دھاگے سے باندھ رکھے تھے۔ اس نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو میں نے ذبح کیا ہے اور کچھ ذبح کرنے سے پہلے مرگئے۔ حضرت فضالہ نے فرمایا کہ جنہیں تم نے ذبح کیا ہے انہیں کھالو اور جنہیں تم نے ذبح نہیں کیا انہیں مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20889، ترقيم محمد عوامة 20074)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20075 ترقیم الشثری: -- 20890
٢٠٨٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد السلام بن حرب عن إسحاق بن عبد الله عن مكحول ان فضالة بن عبيد وابا مسلم الخولاني كانا ياكلان ما (قتل) (١) المعراض (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قل).
(٢) ضعيف جدًا؛ إسحاق متروك.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید اور حضرت ابو مسلم خولانی معراض سے کیے گئے شکار کو کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20890، ترقيم محمد عوامة 20075)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20076 ترقیم الشثری: -- 20891
٢٠٨٩١ - حدثنا ابو بكر قال: نا الفضل بن دكين عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن عبيد بن سعد ان (بلالا) (١) رمى ارنبا (بعصى) (٢) (فكسر) (٣) (قوائمها) (٤) ثم ذبحها فاكلها (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، س، ط، هـ]: (رجلًا)، وانظر: مصنف عبد الرزاق (٨٥٣٥ و ٨٦٩٧)، وعمدة القارئ (٢١/ ١٢٦)، وما سيأتي في أول كتاب الأطعمة.
(٢) في [ز]: (بعضا).
(٣) في [س]: بياض.
(٤) في [ط]: (قوائها).
(٥) مجهول؛ لجهالة عبيد بن سعد.

عبید بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے ایک خرگوش کو لاٹھی ماری جس سے اس کے پاؤں ٹوٹ گئے، پھر انہوں نے اسے ذبح کیا اور کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20891، ترقيم محمد عوامة 20076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20077 ترقیم الشثری: -- 20892
٢٠٨٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن فضيل عن خصيف قال: سالت سعيد بن جبير عن المعراض فقال: لم يكن من نبال المسلمين، فلا تاكل منه شيئا إلا (شيئا) (١) قد (خزق) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (شيء).
(٢) في [ك]: (خرق).

حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے معراض کے ذریعے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ مسلمانوں کے تیروں میں سے نہ تھا، اس کا شکار نہ کھاؤ البتہ اگر وہ جانور کی کھال کو چیر دے تو کھا سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20892، ترقيم محمد عوامة 20077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں