مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
143. الرجل يسلم وهو في دار الحرب فيقتله الرجل (وهو ثم)
کوئی شخص دارالحرب میں اسلام قبول کرے اور اس کو وہیں پر کوئی شخص قتل کر دے
ترقیم عوامۃ: 34113 ترقیم الشثری: -- 35669
٣٥٦٦٩ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن سماك عن عكرمة.
عکرمہ اور ابراہیم قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ: کوئی شخص دارالحرب میں مسلمان ہو اس کو کوئی قتل کر دے تو اس پر دیت نہیں ہے صرف کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35669، ترقيم محمد عوامة 34113)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35670
٣٥٦٧٠ - (و) (١) عن (مغيرة) (٢) عن إبراهيم، ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ [النساء: ٩٢] ، قالا: الرجل يسلم في دار الحرب فيقتله الرجل ليس عليه الدية، وعليه الكفارة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (مغيرا).
ابراہیم اور عکرمہ قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ: کوئی شخص دارالحرب میں مسلمان ہو اور اس کو کوئی قتل کر دے تو اس پر دیت نہیں ہے اور اس پر کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35670، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34114 ترقیم الشثری: -- 35671
٣٥٦٧١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن عيسى عن الشعبي، ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾، قال: من اهل العهد وليس بمؤمن.
حضرت شعبی قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ اہل عہد میں سے ہو اور مومن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35671، ترقيم محمد عوامة 34114)
ترقیم عوامۃ: 34115 ترقیم الشثری: -- 35672
٣٥٦٧٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن عمار بن (رزيق) (١) عن عطاء بن السائب عن ابي يحيى عن ابن عباس، ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾، هو الرجل يكون معاهدا او يكون قومه اهل عهد (فيسلم) (٢) إليهم ديته ويعتق الذي اصابه رقبة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زريق).
(٢) في [أ، ب]: (فتسلم).
(٣) ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط، أخرجه الحاكم ٢/ ٣٣٧، والبيهقي ٨/ ١٣١.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے وہ شخص مراد ہے جو عہد میں داخل ہو یا اس کی قوم عہد میں شامل ہو، اس کی دیت ان کو دے دیں گے، اور جس نے اس کو مارا ہے وہ ایک غلام آزاد کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35672، ترقيم محمد عوامة 34115)
ترقیم عوامۃ: 34116 ترقیم الشثری: -- 35673
٣٥٦٧٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ﴿فإن كان من قوم عدو لكم وهو مؤمن﴾ [النساء: ٩٢] ، الرجل يقتل وقومه مشركون، ليس بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فتحرير رقبة مؤمنة، فإن قتل مسلم من قوم مشركين وبينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فعليه رقبة مؤمنة، وتؤدى ديته إلى قومه الذين بينهم ⦗٤٦٤⦘ وبين رسول الله ﷺ عهد، فيكون ميراثه للمسلمين ويكون عقله عليهم (لقومه) (١) المشركين الذين بينهم وبين رسول الله ﷺ عهد، فيرث المسلمون ميراثه ويكون عقله لقومه؛ لانهم يعقلون عنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لقوله).
ابراہیم قرآن کریم کی آیت { فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ آدمی مارا جائے اور اس کی قوم مشرک ہو، ان کے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی معاہدہ بھی نہ ہو، تو مومن غلام کو آزاد کریں گے اور اگر کوئی مسلمان قتل ہوجائے جو ایسی مشرک قوم سے ہو جن کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ ہو، تو قاتل پر مومن غلام آزاد کرنا ہے، اور دیت اس کی قوم کو دے دی جائے گی جس کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا، اس کی وراثت مسلمانوں کی ہوگی، اس کی دیت مسلمانوں پر ہوگی اس کی مشرک قوم کیلئے جن کے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان معاہدہ ہے، مسلمان اس کی وراثت کے وارث ہوں گے۔ اس کی دیت اس کی قوم کو ملے گی کیوں کہ وہ اس کی طرف سے دیت ادا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35673، ترقيم محمد عوامة 34116)