الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38787 ترقیم الشثری: -- 40421
٤٠٤٢١ - حدثنا وكيع عن (القاسم) (١) بن حبيب التمار قال: سمعت زاذان يقول: وددت ان دماء اهل الشام في (ثوبي) (٢) ، واشار (إلى) (٣) ثوبه (٤) او قال: في حجري.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (قاسم).
(٢) في [ع]: (ثوب).
(٣) في [ب]: (في).
(٤) في [ع]: زيادة (يعني في ثوبه).
حضرت زاذان سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ شامیوں کا خون میرے کپڑے میں ہو اور کپڑے کی طرف اشارہ کیا یا ارشاد فرمایا کہ میری گود میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40421، ترقيم محمد عوامة 38787)
ترقیم عوامۃ: 38788 ترقیم الشثری: -- 40422
٤٠٤٢٢ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم وخيثمة انهما كرها الجماجم.
حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ کے بارے میں منصور سے منقول ہے کہ وہ دونوں حضرات جماجم (کی لڑائی) کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40422، ترقيم محمد عوامة 38788)
ترقیم عوامۃ: 38789 ترقیم الشثری: -- 40423
٤٠٤٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يزيد عن ابي البختري انه راى رجلا منهزما ايام الجماجم فقال: حر (النار) (١) اشد من حر السيف.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الناس).
حضرت ابو البختری سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو جماجم (کی لڑائی) کے ایام میں شکست خوردہ دیکھا تو ارشاد فرمایا جہنم کی آگ کی گرمی تلوار کی گرمی سے سخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40423، ترقيم محمد عوامة 38789)
ترقیم عوامۃ: 38790 ترقیم الشثری: -- 40424
٤٠٤٢٤ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد انه كره الجماجم.
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ انہوں نے جماجم کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40424، ترقيم محمد عوامة 38790)
ترقیم عوامۃ: 38791 ترقیم الشثری: -- 40425
٤٠٤٢٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا (مجالد) (١) قال: (اخبرنا) (٢) عامر قال: اخبرتني فاطمة ابنة قيس قالت: خرج رسول الله ﷺ ذات يوم بالهاجرة يصلي قالت: ثم صعد المنبر فقام الناس فقال:" (٣) ايها الناس! اجلسوا فإني لم اقم مقامي (هذا) (٤) (لرغبة) (٥) ولا لرهبة" -وذلك انه صعد المنبر في (ساعة) (٦) لم يكن يصعده فيها-"ولكن تميما الداري اتاني فاخبرني خبرا (منعني) (٧) القيلولة من الفرح (وقرة) (٨) العين، فاحببت ان انشر عليكم خبر (تميم) (٩) ، اخبرني ان رهطا من بني عمه ركبوا البحر فاصابتهم عاصف من ريح، فالجاتهم إلى جزيرة لا يعرفونها ⦗٣٩٢⦘ (فقعدوا) (١٠) في قوارب السفينة حتى خرجوا إلى الجزيرة فإذا هم بشيء اسود (اهدب) (١١) كثير الشعر، لا يدرون هو رجل او امراة، قالوا: الا تخبرنا! قال: ما انا بمخبركم ولا مستخبركم شيئا، ولكن هذا الدير قد (رمقتموه) (١٢) ففيه من هو إلى (خبركم) (١٣) بالاشواق، والى ان يخبركم ويستخبركم، قالوا: فما انت؟ (قالت) (١٤) : انا الجساسة؛ فانطلقوا حتى اتوا الدير فاستاذنوا، فاذن لهم، فإذا هم بشيخ (موثق) (١٥) شديد الوثاق مظهر الحزن كثير التشكي، فسلموا عليه فرد السلام (وقال) (١٦) : من اين (نباتم؟) (١٧) قالوا: من الشام، قال: ممن انتم؟ قالوا: من العرب، قال: ما فعلت العرب، خرج (نبيهم بعد؟) (١٨) قالوا: نعم، قال: فما فعلوا؟ قالوا: ناواه قوم فاظهره الله عليهم فهم اليوم جميع، قال: ذاك خير، وذكر فيه: امنوا به واتبعوه (وصدقوه) (١٩) ، قال: ذاك خير لهم، قال: فالعرب اليوم (إلههم) (٢٠) واحد وكلمتهم واحدة؟ قالوا: نعم، قال: ذاك خير لهم، قال: فما فعلت عين (زغر؟) (٢١) قالوا: صالحة يشرب اهلها بشفتهم ويسقون منها زرعهم، قال: فما فعل نخل بين ⦗٣٩٣⦘ عمان (وبيسان؟) (٢٢) قالوا: يطعم جناه كل عام، قال: فما فعلت بحيرة الطبرية؟ قالوا: ملآى تدفق جنباتها من (كثرة) (٢٣) الماء، قال: فزفر ثم زفر ثم زفر ثم (حلف) (٢٤) فقال: لو قد انفلت -او خرجت- من وثاقي هذا -او مكاني هذا- ما تركت ارضا إلا (وطئتها) (٢٥) برجلي (هاتين) (٢٦) (غير) (٢٧) طيبة، ليس لي عليها سبيل ولا سلطان"، فقال رسول الله ﷺ:"إلى هذا انتهى فرحي، هذه طيبة، والذي نفس محمد بيده إن هذه طيبة، ولقد حرم الله حرمي على الدجال ان يدخله -ثم حلف ﷺ ما لها طريق ضيق ولا واسع في سهل او جبل إلا عليه ملك شاهر بالسيف إلى يوم القيامة، ما يستطيع الدجال ان يدخلها على اهلها" (٢٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) في [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٣) في [س]: زيادة (يا).
(٤) في [أ، ب]: (هذه).
(٥) في [س]: (الرغبة).
(٦) في [جـ]: (الساعة).
(٧) في [جـ]: (فمنعني).
(٨) في [س]: (وقوة).
(٩) في [ع]: (نبيكم).
(١٠) في [س]: (فعقدوا).
(١١) في [ع]: (أهذب)، وفي [س]: (أهدر).
(١٢) في [ع]: (رهفتموه).
(١٣) في [أ، ب، س]: (خيركم).
(١٤) في [أ، ب]: (قال).
(١٥) في [ع]: (موثوق).
(١٦) في [ع]: (فقال).
(١٧) في [أ، ب]: (تناتم)، وفي [س]: (تبأتم)، وفي [هـ]: (أنتم).
(١٨) في [أ، ب]: (بينهم تفد).
(١٩) في [س]: (هدتموه).
(٢٠) في [هـ]: (إلا همهم)، وفي [أ، ب، س]: (ألا ههم).
(٢١) في [أ، ب]: (رعز).
(٢٢) في [أ، ب]: (سنان).
(٢٣) في [س]: (كثير).
(٢٤) في [أ، هـ]: (خلف).
(٢٥) في [أ، ب]: (وطلبنها).
(٢٦) في [أ، ب]: (شهابين).
(٢٧) في [ع]: (إلا).
(٢٨) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (٢٧١٠١)، والطبراني ٢٤/ (٩٦١)، وأبو داود (٤٣٢٧)، وابن ماجه (٤٠٧٤)، والحميدي (٣٦٤)، وأبو نعيم في الحلية ١٠/ ١٢٧، والقزويني ١/ ٤٤٥، والآجري في الشريعة (٨٨٥)، وأصل الخبر في صحيح مسلم (٢٩٤٢).
حضرت فاطمہ بنت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن دوپہر کے وقت تشریف لائے اور نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف فرما ہوئے پس لوگ کھڑے ہوگئے آپ نے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیٹھ جاؤ بلا شبہ میں اس جگہ رغبت اور خوف کی وجہ سے کھڑا نہیں ہوا اور یہ اس وجہ سے فرمایا کہ اس گھڑی میں آپ منبر پر پہلے نہیں بیٹھے تھے لیکن تمیم داری میرے پاس آئے اور مجھے ایسی خبر دی کہ جس کی خوشی اور آنکھوں کی ٹھنڈک نے مجھے قیلولے سے روک دیا میں نے چاہا کہ تمہارے سامنے تمیم کی خبر بتلاؤں اس نے مجھے بتلایا کہ ان کے چچیرے بھائیوں کی جماعت نے سمندر میں سفر کیا انہیں تیز آندھی پہنچی اس آندھی نے ان کو ایسے جزیرے میں ڈال دیا جسے وہ پہچانتے نہ تھے پس وہ قریبی کشتیوں پر سوار ہوگئے اور جزیرے کی طرف نکلے پس وہ ایسی کالی چیز کے پاس پہنچے جو بہت زیادہ بالوں والی تھی انہں ب پتہ نہیں چل رہا تھا کہ وہ مرد ہے یا عورت وہ اس سے کہنے لگے تم ہمیں بتلاؤ گی نہیں وہ کہنے لگی میں نہ تمہیں بتلاتی ہوں اور نہ تم سے کسی چیز کے بارے میں پوچھتی ہوں لیکن یہ راہب خانہ جس کے تم قریب ہو اس میں آدمی ہے جو تمہارے بارے میں اور تمہیں بتلانے اور تم سے پوچھنے کا شوق رکھتا ہے انہوں نے اس سے پوچھا تو کیا چیز ہے اس نے کہا میں جاسوس ہوں وہ نکلے اور راہب خانے میں پہنچ گئے انہوں نے داخل ہونے کی اجازت لی اس نے اجازت دے دی پس وہاں انہوں نے ایک بوڑھے کو پایا جسے سخت بیڑیوں میں جکڑا گیا تھا وہ غم کا اظہار کرنے والا تھا اور بہت زیادہ شکایت کرنے والا تھا انہوں نے اس کو سلام کیا اس نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا تم کہاں سے آئے ہو انہوں نے کہا شام سے اس نے پوچھا تم کن میں سے ہو وہ کہنے لگے عرب والوں سے اس نے پوچھا عرب کی کیا حالت ہے ان کے نبی نمودار ہوگئے ہیں وہ کہنے لگے ہاں اس نے پوچھا ان عرب والوں نے کیا کیا انہوں نے بتلایا کہ ایک قوم نے ان سے مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان کو ان پر غلبہ دے دیا اب وہ سب مجتمع ہیں اس نے کہا یہ اچھا ہے اور اس میں یہ بات بھی ذکر کی گئی کہ عرب ان پر ایمان لے آئے ہیں اور ان کی پیروی کی ہے اور ان کی تصدیق کی ہے اس نے کہا یہ ان کے لیے بہتر ہے۔ پھر اس نے پوچھا کیا آج عرب کا معبود ایک ہے اور ان کی بات ایک ہے انہوں نے کہا ہاں اس نے کہا یہ ان کے لیے بہتر ہے۔ پھر اس نے پوچھا مقام زغر کے چشمے کی کیا حالت ہے تو ہ بولے اچھا ہے وہاں کے لوگ پیاس میں (اس سے) پیتے ہیں اور اس سے اپنی کھیتیوں کو سیراب کرتے ہیں اس نے پوچھا عمان اور بیسان مقام کی کھجوروں کی کیا حالت ہے انہوں نے بتلایا ان سے سال بھر پھل حاصل ہوتا ہے اس نے پوچھا بحیرہ طبریہ کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا کہ بھرا ہوا ہے پانی کی کثرت کی وجہ سے اس کے دونوں کنارے کودتے ہیں راوی نے بتلایا کہ اس نے لمبا سانس لیا پھر لمبا سانس لیا پھر لمبا سانس لیا پھر اس نے قسم کھائی اور کہا اگر میں چھوٹ گیا یا کہا میں نکل گیا ان بیڑیوں سے یا کہا اس جگہ سے تو میں کسی زمین کو نہیں چھوڑوں گا مگر اسے اپنے ان دونوں پاؤں سے روندوں گا سوائے طیبہ (مدینہ منورہ) کے اس پر مجھے کوئی راستہ اور تسلط حاصل نہیں ہے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ میری خوشی کی انتہا ہے یہ طیبہ ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے یہ طیبہ ہے اللہ تعالیٰ نے میرے حرم کو دجال کے داخلے کے لیے حرام کردیا ہے پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا اس (طیبہ) کا کوئی تنگ اور کوئی کشادہ راستہ نرم زمین یا پہاڑ میں نہیں مگر اس پر تلوار سونتے ایک فرشتہ قیامت تک مامور ہے دجال مدینہ والوں پر داخل ہونے کی طاقت نہیں رکھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40425، ترقيم محمد عوامة 38791)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40426
٤٠٤٢٦ - قال (مجالد) (١) فاخبرني عامر (قال) (٢) : ذكرت هذا الحديث للقاسم بن محمد فقال القاسم: اشهد على عائشة لحدثتني هذا الحديث غير انها قالت: (الحرمان) (٣) عليه حرام: مكة والمدينة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ع]: (الحرمين).
(٤) ضعيف لحال مجالد، أخرجه أحمد ٦/ ٤١٧ (٢٧٣٨٩)، وإسحاق (٢٣٦٣)، والطبراني ٢٤/ (٩٦١)، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٣٩٠.
مجالد فرماتے ہیں کہ عامر نے خبر دی کہا کہ یہ حدیث میں نے قاسم بن محمد کے سامنے بیان کی قاسم نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں عائشہ رضی اللہ عنہا پر کہ انہوں نے یہ حدیث مجھ سے بیان کی سوائے اس کے کہ انہوں نے فرمایا دونوں حرم اس پر حرام ہیں مکہ اور مدینہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40426، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40427
٤٠٤٢٧ - قال عامر: فلقيت المحرر بن ابي هريرة فحدثته حديث فاطمة فقال: اشهد على ابي انه حدثني كما حدثتك فاطمة ما نقص (حرفا) (١) (واحدا) (٢) غير ان ابي (قد) (٣) زاد فيه بابا واحدا، قال: (فحط) (٤) النبي ﷺ (٥) بيده نحو المشرق (٦) (فاهوى) (٧) (قريبا) (٨) من عشرين مرة (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: مكرر.
(٢) في [س]: (واحد).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ع]: (فخبط).
(٥) في [ع]: ﵇.
(٦) في [س]: (ما هو)، وسقط من: [أ، ب، هـ].
(٧) في [جـ]: زيادة (من).
(٨) في [ع]: (قريب).
(٩) ضعيف لضعف مجالد، أخرجه أحمد ٦/ ٣٧٣ (٢٧١٤٥)، والحميدي (٦٣٤)، وإسحاق كما في المطالب (٦٤٥٢).
عامر نے فرمایا کہ میں محرر بن ابی ہریرہ سے ملا میں نے ان سے فاطمہ بنت قیس والی روایت بیان کی انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد (حضرت ابوہریرہ) کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے مجھ سے ایسے ہی بیان کیا جیسے تم سے فاطمہ نے بیان کیا ہے ایک حرف بھی انہوں نے کم نہیں کیا سوائے اس کے کہ میرے والد نے اس میں ایک بات کا اضافہ کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو مشرق کی طرف گرایا تقریباً بیس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ نیچے گرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40427، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38792 ترقیم الشثری: -- 40428
٤٠٤٢٨ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا سلمة بن كهيل عن ابي (الزعراء) (١) عن عبد الله انه ذكر عنده الدجال فقال عبد الله: تفترقون ايها الناس لخروجه ثلاث فرق: فرقة تتبعه، وفرقة تلحق بارض آبائها بمنابت (الشيح) (٢) ، وفرقة تاخذ شط هذا الفرات فيقاتلهم ويقاتلونه حتى يجتمع المؤمنون (بغربي) (٣) الشام فيبعثون إليه طليعة فيهم فارس على فرس اشقر او (فرس) (٤) ⦗٣٩٥⦘ ابلق، فيقتلون لا يرجع منهم بشر (٥) . - قال سلمة: فحدثني ابو صادق عن ربيعة بن (ناجد) (٦) ان عبد الله قال: فرس اشقر (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الزغزاء).
(٢) في [ب، س]: (الشيخ)، وفي [أ، ب، هـ]: (بقرى).
(٣) في [س]: (بغر لي).
(٤) في [ع]: (فرق).
(٥) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٦)، وابن خزيمة في التوحيد (٢٥٢)، والحاكم ٢/ ٥٠٧، والطيالسي (٣٨٩)، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والعقيلي ٢/ ٣١٤، وابن أبي حاتم (١٨٩٥٧)، والطبراني (٩٧٦١)، والطحاوي في شرح المشكل ١٤/ ٨٠، وحنبل في الفتن (٤٤)، ونعيم (١٥١٥).
(٦) في [هـ]: (ناجذ).
(٧) مجهول؛ لجهالة ربيعة بن ناجد.
حضرت سلمہ بن کھیل ابی الزعراء سے اور وہ حضرت عبداللہ سے نقل کرتے ہیں ان کے پاس دجال کا ذکر کیا گیا حضرت عبداللہ نے فرمایا اے لوگو اس کے خروج کے وقت تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے ایک گروہ اس کی پیروی کرے گا اور ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی زمین میں گھاس اگنے کی جگہوں پر چلاجائے گا اور ایک گروہ اس فرات کا کنارہ پکڑے گا۔ وہ (دجال) ان سے لڑائی کرے گا اور وہ (لوگ) اس سے لڑائی کریں گے یہاں تک کہ مومنین شام کے مغربی جانب جمع ہوجائیں گے وہ اس کی طرف آگے جانے والے لشکر کو بھیجیں گے ان میں ایک سوار ہوگا سفید سرخی کے گھوڑے پر یا چتکبرے گھوڑے پر سوار ہوگا وہ سارے قتل کردیے جائیں گے ان میں سے کوئی انسان نہیں لوٹے گا۔ سلمہ نے فرمایا مجھ سے ابو صادق نے بیان کیا ربیعہ بن ناجد سے کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا سفید سرخی مائل گھوڑا ہوگا [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40428، ترقيم محمد عوامة 38792)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40429
٤٠٤٢٩ - ثم قال عبد الله: ويزعم اهل الكتاب ان المسيح عيسى بن مريم ينزل فيقتله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) من الإسرائليات.
پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اہل کتاب کہتے ہیں مسیح عیسیٰ بن مریم اتریں گے اور اسے قتل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40429]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40429، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40430
٤٠٤٣٠ - قال ابو (الزعراء) (١) : ما سمعت عبد الله يذكر عن اهل الكتاب حديثا غير هذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الزعزاء).
ابو الزعراء نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ کو اہل کتاب سے اس حدیث کے علاوہ کوئی حدیث نقل کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40430، ترقيم محمد عوامة ---)