الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40431
٤٠٤٣١ - قال: ثم يخرج ياجوج وماجوج فيمرحون في الارض فيفسدون فيها، ثم قرا (عبد الله) (١) : ﴿وهم من كل حدب ينسلون﴾ [الانبياء: ٩٦] قال: ثم يبعث الله عليهم دابة مثل هذا النغف (فتلج) (٢) في اسماعهم ومناخرهم فيموتون منها، (قال) (٣) : فتنتن الارض منهم فيجار إلى الله فيرسل عليهم ماء (فيطهر) (٤) الارض منهم، ثم قال: يرسل الله ريحا زمهريرا باردة، فلا تذر على الارض مؤمنا ⦗٣٩٦⦘ إلا (كفته) (٥) (تلك) (٦) الريح، قال: ثم تقوم الساعة على شرار الناس، قال: ثم يقوم ملك بين السماء والارض بالصور فينفخ فيه، قال: والصور قرن، قال: فلا يبقى خلق (لله) (٧) في السماء ولا في الارض إلا مات إلا ما شاء ربك، قال: ثم يكون بين النفختين ما شاء الله ان يكون، قال: فيرش الله ماء من تحت العرش (٨) كمني (٩) الرجال قال: فليس من (ابن) (١٠) آدم خلق (في الارض إلا) (١١) منه شيء، قال: فتنبت اجسادهم (ولحمانهم) (١٢) من ذلك الماء كما (تنبت) (١٣) الارض من الثرى، ثم قرا عبد الله: ﴿ (والله) (١٤) الذي ارسل الرياح فتثير سحابا فسقناه إلى بلد ميت فاحيينا به الارض بعد موتها كذلك النشور﴾ [فاطر: ٩] ، قال: ثم يقوم ملك بين السماء والارض بالصور فينفخ فيه، قال: فتنطلق كل نفس إلى جسدها فتدخل فيه، قال: ثم يقومون (فيحيون) (١٥) (تحية) (١٦) رجل واحد (قياما) (١٧) لرب العالمين، ثم يتمثل الله للخلق فيلقاهم فليس احد من الخلق ممن يعبد من دون الله شيئا إلا وهو ⦗٣٩٧⦘ مرفوع له (يتبعه) (١٨) ، (فيلقى) (١٩) (اليهود) (٢٠) فيقول: من تعبدون؟ فيقولون: نعبد عزيرا، فيقول: هل (يسركم) (٢١) الماء، قالوا: نعم، قال: فيريهم جهنم وهي كهيئة السراب، [ثم قرا عبد الله ﴿وعرضنا جهنم (يومئذ) (٢٢) للكافرين عرضا﴾ [الكهف: ١٠٠] ، (٢٣) ثم يلقى النصارى فيقول: من تعبدون؟ قالوا: نعبد المسيح، قال: يقول: هل (يسركم) (٢٤) الماء؟ قالوا: نعم، فيريهم جهنم وهي كهيئة السراب] (٢٥) ، قال: ثم كذلك لمن كان يعبد من دون الله شيئا، ثم (قرا) (٢٦) عبد الله: ﴿وقفوهم إنهم مسئولون﴾ [الصافات: ٢٤] ، حتى (يمر) (٢٧) المسلمون فيقول: من تعبدون؛ فيقولون: نعبد الله ولا نشرك به شيئا، قال: فيقول: هل تعرفون ربكم؟ فيقولون: سبحانه، إذا (اعترف لنا) (٢٨) عرفناه، قال: فعند ذلك يكشف عن ساق فلا يبقى احد إلا (خر لله) (٢٩) ساجدا، ويبقى النافقون (ظهورهم) (٣٠) (طبق واحد) (٣١) كانما فيها ⦗٣٩٨⦘ (السفافيد) (٣٢) ، قال: فيقولون: قد كنتم تدعون إلى السجود وانتم سالمون، ويامر الله (بالصراط) (٣٣) فيضرب على جهنم، قال: (فيمر) (٣٤) الناس زمرا على قدر اعمالهم، اولهم كلمح البرق، ثم كمر الريح ثم كمر الطير ثم كاسرع البهائم ثم كذلك حتى (يمر) (٣٥) الرجل سعيا، وحتى يمر الرجل ماشيا، وحتى يكون آخرهم رجل يتلبط على بطنه، فيقول: (ابطات) (٣٦) بي، فيقول: لم ابطئ، إنما ابطا بك عملك، قال: ثم ياذن الله بالشفاعة فيكون اول شافع يوم القيامة روح القدس جبريل، ثم إبراهيم خليل الرحمن، ثم موسى او عيسى (لا ادري موسى او عيسى) (٣٧) ، ثم يقوم (نبيكم) (٣٨) (٣٩) رابعا لا يشفع احد بعده فيما شفع فيه، وهو المقام المحمود الذي ذكر الله: ﴿ (عسى) (٤٠) ان يبعثك ربك مقاما محمودا﴾ [الإسراء: ٧٩] ، فليس من نفس إلا (تنظر) (٤١) إلى بيت (في) (٤٢) النار او بيت في الجنة، و (هو) (٤٣) يوم (الحسرة) (٤٤) ، فيرى اهل النار البيت الذي في الجنة فيقال: لو ⦗٣٩٩⦘ (عملتم) (٤٥) (فتاخذهم) (٤٦) الحسرة، و (يرى) (٤٧) اهل الجنة البيت الذي في النار فيقولون: ﴿لولا (ان من الله (٤٨) علينا) (٤٩) (لخسف بنا) (٥٠) ﴾ [القصص: ٨٢] ، قال: ثم (يشفع) (٥١) الملائكة والنبيون والشهداء والصالحون والمؤمنون، فيشفعهم الله، قال: ثم يقول: انا ارحم الراحمين، قال: فيخرج من النار اكثر مما اخرج (٥٢) جميع الخلق برحمته حتى ما (يترك) (٥٣) فيها احد (ا) (٥٤) (فيه) (٥٥) خير ثم قرا عبد الله: ﴿ما سلككم في سقر﴾ [المدثر: ٤٢] قال: وجعل يعقد حتى عد اربعا: ﴿قالوا لم نك من المصلين (٤٣) ولم نك نطعم المسكين (٤٤) وكنا نخوض مع الخائضين (٤٥) وكنا نكذب بيوم الدين (٤٦) حتى اتانا اليقين (٤٧) فما تنفعهم شفاعة الشافعين﴾ [المدثر: ٤٣ - ٤٨] ، ثم قال عبد الله: اترون في هؤلاء خيرا؟ ما (يترك) (٥٦) فيها احد (فيه) (٥٧) خير، فإذا اراد الله ان لا يخرج منها (احدا) (٥٨) غير وجوههم والوانهم فيجيء الرجل من المؤمنين ⦗٤٠٠⦘ (فيقول: يا رب) (٥٩) ، فيقول: من عرف احدا فليخرجه، قال: فيجيء فينظر فلا يعرف احدا، قال: فيناديه الرجل: يا فلان، انا فلان، فيقول: ما اعرفك، قال: فعند ذلك (يقولون: ﴿ربنا اخرجنا منها فإن عدنا فإنا ظالمون﴾ قال) (٦٠) : فيقول (عند ذلك) (٦١) : ﴿اخسئوا فيها ولا تكلمون﴾ [المؤمنون: ١٠٨] ، قال: فإذا قال ذلك اطبقت عليهم فلا يخرج منهم بشر (٦٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ع]: (فيلج).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [س]: (فتظهر).
(٥) في [س]: (كفأته)، وفي [ط]: (كفنته).
(٦) في [ع]: (بتلك).
(٧) في [أ، س، ط]: (اللَّه).
(٨) في [ع]: زيادة (مني).
(٩) في [أ، ب]: زيادة (في).
(١٠) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].
(١١) في [هـ]: (إلا في الأرض).
(١٢) في [أ، ب، س، ع]: (لحماتهم).
(١٣) في [هـ]: (نبت).
(١٤) سقط من: [هـ].
(١٥) في [ب]: (فتحيون).
(١٦) كذا في النسخ، وفي المراجع: (حياة).
(١٧) في [ع]: (فيقام).
(١٨) في [ع]: (تتبعه).
(١٩) في [ع]: (فيلقاه).
(٢٠) سقط من: [ع]، وفي [أ، ب]: (اليهودي).
(٢١) في [ع]: (بشركم).
(٢٢) سقط من: [ط، هـ].
(٢٣) في [ع]: زيادة (قال).
(٢٤) في [ع]: (يسر لكم).
(٢٥) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٢٦) في [ع]: (قال).
(٢٧) في [س]: (يمير).
(٢٨) في [ع]: (تعرف إلينا).
(٢٩) في [ب، جـ، س]: (خر اللَّه).
(٣٠) سقط من: [جـ].
(٣١) في [ع]: (طبقًا واحدًا).
(٣٢) هي الحديد الذي يشوي به، وفي [ع]: (السفاقيد).
(٣٣) في [أ]: (الصراب)، وفي [ب]: (الضراب).
(٣٤) في [ع]: (فتمر).
(٣٥) في [ع]: (تمر).
(٣٦) سقط من: [أ، ب].
(٣٧) سقط من: [ع].
(٣٨) في [أ]: (بينكم).
(٣٩) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٤٠) في [أ، ب، س]: (عيسى).
(٤١) في [س]: (ينظر).
(٤٢) في [هـ]: (من).
(٤٣) سقط من: [ع].
(٤٤) في [جـ]: (الحشر).
(٤٥) في [أ، ب]: (علمتم)، وفي [جـ]: (عمتم).
(٤٦) في [ط، هـ]: (فتأخذكم).
(٤٧) في [ع]: (ترا).
(٤٨) في [ع]: زيادة (من).
(٤٩) في [س، ع]: (أن اللَّه من علينا).
(٥٠) سقط من: [جـ، س، ع].
(٥١) في [ع]: (تشفع).
(٥٢) في [هـ]: زيادة (من).
(٥٣) في [ع]: (ترك).
(٥٤) سقط من: [ع].
(٥٥) في [ط، هـ]: (فيها).
(٥٦) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (ترك).
(٥٧) في [ط، هـ]: (فيها).
(٥٨) في [ع]: (أحد).
(٥٩) سقط من: [أ، ب].
(٦٠) سقط من: [س].
(٦١) سقط من: [أ، ب].
(٦٢) صحيح؛ أخرجه النسائي (١١٢٩٦)، وابن خزيمة في التوحيد (٢٥٢)، والحاكم ٢/ ٥٠٧، والطيالسي (٣٨٩)، وابن جرير ١٥/ ١٤٤، والعقيلي ٢/ ٣١٤، وابن أبي حاتم في التفسير (١٨٩٥٧)، والطبراني (٩٧٦١)، والطحاوي في شرح المشكل ١٤/ ٨٠، وحنبل في الفتن (٤٤)، ونعيم (١٥١٥).
پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ پھر یاجوج ماجوج نکلیں گے وہ زمین میں اتراتے پھریں گے اور زمین میں فساد پھلائیں گے پھر حضرت عبداللہ نے پڑھا { وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ } اور وہ ہر اونچی جگہ سے بھاگتے ہوئے آئیں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ان پر ایک کیڑابھیجیں گے اونٹ کے ناک میں پیدا ہونے والے کیڑے کی طرح وہ ان کے کانوں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہوجائے گا وہ اس سے مرجائیں گے ارشاد فرمایا کہ ان سے زمین متعفن ہوجائے گی اللہ تعالیٰ سے فریاد کی جائے گی پس اللہ تعالیٰ ان پر بارش اتاریں گے جو زمین کو ان سے پاک کر دے گی پھر ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ سخت ٹھنڈی ہوا چھوڑیں گے پس وہ زمین پر کوئی مومن نہیں چھوڑے گی مگر اسے یہ ہوا الٹ پلٹ کر دے گی ارشاد فرمایا پھر شریر لوگوں پر قیامت قائم ہوگی۔ ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اور اس صور میں پھونکے گا راوی نے کہا کہ صور سینگ ہے ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمینوں میں اللہ کی مخلوق نہیں باقی رہے گی مگر وہ مرجائے گی مگر جس کے بارے میں اللہ چاہے فرمایا کہ پھر دونوں نفخوں کے درمیان اتنا وقت ہوگا جتنا کہ وقت ہونا اللہ چاہیں گے (راوی نے فرمایا) کہ اللہ تعالیٰ عرش کے نیچے سے پانی پھینکیں گے مردوں کی منی کی طرح ارشاد فرمایا کہ آدمی کی اولاد مں ی سے کوئی مخلوق نہیں بچے گی مگر اس سے (پانی سے) کچھ اسے پہنچے گا پس ان کے جسم اور ان کا گوشت اس پانی سے دوبارہ حیات یافتہ ہوگا جیسا کہ زمین نم مٹی سے سبزہ اگاتی ہے۔ پھر حضرت عبداللہ نے یہ آیت تلاوت کی ترجمہ اور اللہ وہ ذات ہے جو ہواؤں کو بھیجتی ہے وہ ہوائیں بادلوں کو اٹھاتی ہیں پس ہم اس کو ہانکتے ہیں مردہ شہر کی طرف پس ہم اس سے زمین کو زندہ کرتے ہیں اس کے مرے پیچھے اس طرح دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر ارشاد فرمایا پھر زمین و آسمان کے درمیان فرشتہ صور لے کر کھڑا ہوگا اس کو پھونکے گا پھر ہر روح اپنے جسم کی طرف چلے گی اور اس میں داخل ہوجائے گی فرمایا پھر کھڑے ہوں گے اور رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو کر ایک آدمی کی طرح سلام کریں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کے لیے ایک صورت میں ظاہر ہوں گے اور ان لوگوں کو ملیں گے پس مخلوق میں سے جو کوئی اللہ کے علاوہ کسی اور چیز کی عبادت کرتا ہوگا ان میں سے کوئی بھی نہیں رہے گا مگر وہ چیز اس کے لیے بلند کی جائے گی وہ اس کے پیچھے چلے گا پس یہود سے ملیں گے اور کہیں گے تم کن کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے ہم عزیر کی عبادت کرتے ہیں پس اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں (ارشاد فرمایا) اللہ تعالیٰ ان کو جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب کی طرح ہوگی (سراب سے مراد ریت جو دھوپ میں پانی دکھائی دیتی ہے) پھر حضرت عبداللہ نے آیت تلاوت کی ترجمہ اور ہم اس دن کفار کے سامنے جہنم کو لائیں گے۔ پھر نصاریٰ سے ملیں گے اور پوچھیں گے تم کس کی عبادت کرتے ہو وہ کہیں گے حضرت مسیح (عیسیٰ) کی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تمہیں پانی پسند ہے وہ کہیں گے جی ہاں اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائیں گے اور وہ سراب (وہ چمکیلی ریت جو دھوپ کی روشنی سے پانی دکھائی دے) ہوگی۔ پھر فرمایا کہ پھر تمام وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کیا کرتے تھے ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا۔ پھر حضرت عبداللہ نے آیت پڑھی ترجمہ:۔ ان کو ٹھہراؤ کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا یہاں تک کہ مسلمانوں کی جماعت سامنے آئے گی اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ کہیں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے؟ راوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کیا تم اپنے رب کو پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے وہ پاک ہے جب وہ ہمارے سامنے اپنی پہچان کرائے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے ارشاد فرمایا اس وقت پنڈلی کھولی جائے گی پس کوئی باقی نہیں رہے گا مگر وہ اللہ کے لیے سجدے میں گر پڑے گا اور منافق باقی رہ جائیں گے ان کی پیٹھیں ایک ہی تختہ ہوں گی گویا ان میں سیخیں ہیں ارشاد فرمایا وہ کہیں گے تمہیں سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ تم صحیح سالم تھے اور اللہ تعالیٰ پل صراط کا حکم دیں گے تو اسے جہنم پر رکھ دیا جائے گا ارشاد فرمایا پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق گروہ در گروہ گزریں گے ان میں سے پہلے بجلی کی چمک کی طرح پھر ہوا کے گزرنے کی طرح پھر پرندے کے گزرنے کی طرح پھر تیز ترین چوپایوں کی طرح پھر اسی طرح یہاں تک کہ آدمی دوڑتا ہوا گزرے گا اور یہاں تک کہ آدمی چلتا ہوا گزرے گا اور یہاں تک کہ ان میں آخری ایک آدمی ہوگا جو اپنے پیٹ کے بل گھسٹ رہا ہوگا وہ کہے گا تو نے مجھے دیر کرا دی وہ کہے گا میں نے دیر نہیں کرائی تجھے تو تیرے عمل نے دیر کرائی ہے۔ ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت دیں گے پس قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے روح القدس جبریل ہوں گے پھر رحمان کے خلیل ابراہیم پھر موسیٰ یا عیسیٰ (میں نہیں جانتا موسیٰ یا عیسیٰ) پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے جس معاملے میں وہ شفاعت کریں گے اس میں ان کے بعد کوئی شفاعت نہیں کرے گا اور یہی وہ مقام محمود ہے جس کا اللہ نے ذکر فرمایا { عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا } قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کرے۔ پس کوئی جان نہیں ہوگی مگر وہ جہنم میں ایک گھر یا جنت میں ایک گھر کو دیکھے گی اور یہی حسرت کا دن ہے جہنم والے اس گھر کو دیکھیں گے جو جنت میں ہے تو ان سے کہا جائے گا اگر تم عمل کرتے پس انہیں حسرت پکڑ لے گی اور جنت والے اس گھر کو دیکھیں گے جو جہنم میں ہے تو وہ کہیں گے { لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا } اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ ارشاد فرمایا پھر فرشتے انبیاء شہداء صالحین اور مومنین شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی شفاعت قبول فرمائیں گے ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں ارشاد فرمایا پس اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے جہنم سے اس سے زیادہ نکالیں گے جتنے ساری مخلوق نے نکالے یہاں تک کہ اس میں کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑیں گے جس میں کوئی بھلائی ہو۔ پھر حضرت عبداللہ نے پڑھا { مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ } تمہیں جہنم میں کس چیز نے ڈالا راوی نے کہا اور وہ گرہ لگانے لگے یہاں تک کہ چار شمار کیے { قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ } وہ کہیں گے ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ہم بے ہودہ باتوں میں پڑنے والوں کے ساتھ پڑے رہتے تھے اور ہم جزا کے دن کو جھٹلاتے تھے یہاں تک کہ ہمیں یقینی چیز (موت) آ پہنچی پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہیں دے گی۔ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا کیا تم ان میں کوئی بھلائی دیکھتے ہو؟ اس میں کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا جس میں کوئی بھلائی ہو پھر جب اللہ تعالیٰ ارادہ فرمائیں گے کہ اس میں سے کسی کو نہ نکالیں تو ان کے چہرے اور رنگ بدل دیں گے پس مومنوں میں سے ایک آدمی آئے گا اور کہے گا اے میرے رب تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے جو کسی کو پہچانتا ہو وہ اسے نکال لے ارشاد فرمایا پس وہ آئے گا اور دیکھے گا لیکن کسی کو نہیں پہچانے گا ارشاد فرمایا پھر وہ آدمی اسے پکارے گا اے فلاں میں فلاں ہوں وہ کہے گا میں تجھے نہیں پہچانتا ارشاد فرمایا اس وقت وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } اے ہمارے رب ہمیں اس سے نکال دے پھر اگر ہم دوبارہ ایسا کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے ارشاد فرمایا پھر اللہ تعالیٰ اس وقت فرمائیں گے { اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ } اسی میں دھتکارے ہوئے پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ یہ فرما دیں گے تو جہنم ان پر بند کر دی جائے گی پس ان میں سے کوئی انسان نہیں نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40431، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38793 ترقیم الشثری: -- 40432
٤٠٤٣٢ - حدثنا ابو معاوية وابن نمير عن موسى الجهني عن زيد العمي عن ابي الصديق الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"يكون في امتي المهدي إن طال عمره او قصر عمره يملك سبع سنين او ثماني سنين او تسع سنين، فيملوها قسطا وعدلا كما ملئت جورا، وتمطر السماء مطرها وتخرج الارض بركتها، قال: وتعيش امتي في زمانه عيشا لم تعشه قبل ذلك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف زيد العمي، أخرجه أحمد ٣/ ٢٦ (١١٢٢٨)، والترمذي (٢٢٣٢)، وابن ماجه (٤٠٨٣)، والحاكم ٤/ ٥٥٨، وابن حبان (٦٨٢٣)، وابن الجوزي في العلل المتناهية (١٤٤١)، والداني (٥٤٩).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں مہدی ہوں گے ان کی عمر لمبی ہو یا ان کی عمر چھوٹی ہو وہ زمین پر سات سال یا آٹھ سال یا نوسال حکومت کریں گے پس وہ زمین کو عدل اور انصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا گیا تھا اور پھر آسمان سے بارش اترے گی اور زمین اپنی برکت نکالے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت ان کے زمانے میں ایسی زندگی گزارے گی جو اس سے پہلے اس نے نہ گزاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40432، ترقيم محمد عوامة 38793)
ترقیم عوامۃ: 38794 ترقیم الشثری: -- 40433
٤٠٤٣٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عطية عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"يخرج رجل من اهل بيتي عند انقطاع من الزمان وظهور من الفتن ⦗٤٠١⦘ يكون عطاؤه حثيا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عطية العوفي، أخرجه أحمد وابنه (١١٧٥٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٣٦، وأبو يعلى (١١٠٥)، ونعيم (١٠٥٦)، والداني (٥٠٩).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی اخیر زمانے میں فتنوں کے ظاہر ہونے کے وقت نکلے گا۔ ان کی عطا ہاتھ بھر کر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40433، ترقيم محمد عوامة 38794)
ترقیم عوامۃ: 38795 ترقیم الشثری: -- 40434
٤٠٤٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن داود عن ابي نضرة عن ابي سعيد عن النبي ﷺ قال:"يخرج في آخر الزمان خليفة يعطي الحق بغير عدد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩١٤)، وأحمد (١١٠١٢).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اخیر زمانے میں ایسے خلیفہ نکلیں گے جو حق بغیر شمار کے عطا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40434، ترقيم محمد عوامة 38795)
ترقیم عوامۃ: 38796 ترقیم الشثری: -- 40435
٤٠٤٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابي معبد عن ابن عباس (قال) (١) : لا تمضي الايام والليالي حتى يلي منا اهل البيت فتى لم تلبسه الفتن ولم يلبسها قال: قلنا: يا (ابا) (٢) (العباس) (٣) تعجز عنها مشيختكم وينالها (شبابكم؟) (٤) قال: هو امر الله يؤتيه من يشاء (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قالا).
(٢) في [جـ، ع]: (با).
(٣) في [ب، س، ع]: (عباس).
(٤) في [أ، ب، ع]: (شبانكم).
(٥) صحيح؛ أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في فضائل الصحابة (١٨٩٠)، ونعيم (١٠٦٨)، والداني (٥٥٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دن اور راتیں نہیں گزریں گی یہاں تک کہ ہم اہل بیت سے ایک جوان والی بنیں گے جن کو فتنے اشتباہ میں نہ ڈالیں گے اور نہ وہ فتنوں کو مشتبہ کریں گے راوی نے فرمایا کہ ہم نے عرض کیا اے ابو العباس کیا تمہارے بوڑھے ان سے (ملنے سے) عاجز ہوجائیں گے اور تمہارے جوان ان کو پالیں گے انہوں نے فرمایا وہ اللہ کا امر ہے جسے چاہے عطا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40435، ترقيم محمد عوامة 38796)
ترقیم عوامۃ: 38797 ترقیم الشثری: -- 40436
٤٠٤٣٦ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق سمعه من ميسرة بن حبيب عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: منا (ثلاثة) (١) : (منا) (٢) (السفاح) (٣) و (منا) (٤) المنصور ومنا المهدي (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الثلاثة).
(٢) في [أ، ب]: (منها).
(٣) في [س]: (السفاخ).
(٤) في [أ، ب]: (منها).
(٥) حسن؛ فضيل بن مرزوق صدوق، وأخرجه الحاكم ٤/ ٥١٤، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (١٨٩١)، وورد مرفوعًا، أخرجه البيهقي في الدلائل ٦/ ٥١٤، والخطيب في تاريخ بغداد ١/ ٦٢، وابن عساكر ٣٢/ ٢٨٠، وابن الجوزي في العلل (٤٦٩)، والمنتظم ٧/ ٢٩٦.
حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم میں سے تین آدمی ہوں گے ہم میں سے سفاح ہوگا اور ہم میں سے منصور ہوگا اور ہم میں سے مہدی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40436، ترقيم محمد عوامة 38797)
ترقیم عوامۃ: 38798 ترقیم الشثری: -- 40437
٤٠٤٣٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الاجلح عن عمار الدهني عن سالم عن عبد الله بن عمرو قال: يا اهل الكوفة، انتم اسعد الناس بالمهدي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ الأجلح صدوق.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اے کوفہ والو تم مہدی کی وجہ سے لوگوں میں سب سے زیادہ خوش بخت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40437، ترقيم محمد عوامة 38798)
ترقیم عوامۃ: 38799 ترقیم الشثری: -- 40438
٤٠٤٣٨ - حدثنا الفضل بن دكين وابو داود عن ياسين العجلي عن إبراهيم بن محمد بن الحنفية عن ابيه عن علي عن النبي ﷺ قال: قال رسول الله ﷺ:"المهدي منا اهل البيت يصلحه الله في ليلة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف العجلي، أخرجه أحمد (٦٤٥)، وابن ماجه (٤٠٨٥)، والعقيلي (٢١٠٠)، وأبو يعلى (٤٦٥).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ مہدی ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہوں گے ایک رات میں (امارت و خلافت کے لیے) اللہ تعالیٰ ان کو صلاحیت دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40438، ترقيم محمد عوامة 38799)
ترقیم عوامۃ: 38800 ترقیم الشثری: -- 40439
٤٠٤٣٩ - حدثنا وكيع عن ياسين عن إبراهيم بن محمد (عن ابيه) (١) عن علي مثله ولم يرفعه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) ضعيف؛ لحال ياسين، وانظر: ما قبله.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس اوپر والی روایت کی مثل منقول ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے (اس کو) مرفوعاً نقل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40439، ترقيم محمد عوامة 38800)
ترقیم عوامۃ: 38801 ترقیم الشثری: -- 40440
٤٠٤٤٠ - حدثنا الوليد بن عتبة عن زائدة عن ليث عن مجاهد قال: المهدي عيسى ابن مريم.
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مہدی وہ عیسیٰ ابن مریم ہیں (فائدہ: اس روایت میں عیسیٰ کو مہدی قرار دیا گیا اس سے وہ مہدی ہیں جن کا نام محمد بن عبداللہ ہے ان کی نفی لازم نہیں آتی کیونکہ حضرت عیسیٰ ہدایت یافتہ لوگوں اور عصمت و علو منزلت والے انبیائ کی جماعت میں سے ہیں لہذا مہدی ہونا لغوی معنیٰ کے اعتبار سے ہے۔ ورنہ حضرت عیسیٰ اور مہدی کا دو الگ الگ شخصیتیں ہونا روز روشن کی طرح بیشمار احادیث صحیحہ اور متواترہ سے ثابت ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40440، ترقيم محمد عوامة 38801)