الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38802 ترقیم الشثری: -- 40441
٤٠٤٤١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن (عاصم عن) (١) زر عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تذهب الدنيا حتى يبعث الله رجلا من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمي، واسم ابيه اسم ابي" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من مسند ابن أبي شيبة (٢٨٣)، وكتب التخريج والتراجم.
(٢) ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد (٣٥٧١)، والطبراني (١٠٢١٩)، والترمذي (٢٢٣١)، وأبو داود (٤٢٨٢)، وابن حبان (٥٩٥٤)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٩٥، والخطيب في تاريخه ٤/ ٣٨٨، وابن ماجه (٤٠٨٢)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن عدي ٧/ ٢٦٢٥.
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ میرے اہل بیت میں سے ایک مرد کو بھیجیں گے جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام کے موافق ہوگا (مراد حضرت مہدی جن کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40441، ترقيم محمد عوامة 38802)
ترقیم عوامۃ: 38803 ترقیم الشثری: -- 40442
٤٠٤٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن القاسم بن ابي بزة عن ⦗٤٠٣⦘ ابي الطفيل عن علي عن النبي ﷺ قال:"لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث الله رجلا من اهل بيتي يملؤها عدلا كما ملئت جورا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧٧٣)، وأبو داود (٢٨٣٤)، والبزار (٩٣٤)، والضياء ٢/ (٥٥١)، وابن قانع ٢/ ٢٥٩، وابن الجوزي في العلل (١٤٣٣)، والداني (٥٦١)، والبيهقي في الاعتقاد ص ٢١٦.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر (دنیا کے) زمانے کا ایک دن ہی باقی رہے تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھیجیں گے میرے اہل بیت سے جو زمین کو انصاف سے بھر دے گا جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40442، ترقيم محمد عوامة 38803)
ترقیم عوامۃ: 38804 ترقیم الشثری: -- 40443
٤٠٤٤٣ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابن سيرين قال: المهدي من هذه الامة، وهو الذي يؤم عيسى بن مريم.
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا کہ مہدی اس امت میں سے ہیں اور وہ وہی ہیں جو حضرت عیسیٰ ابن مریم کی امامت کروائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40443، ترقيم محمد عوامة 38804)
ترقیم عوامۃ: 38805 ترقیم الشثری: -- 40444
٤٠٤٤٤ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن محمد قال: يكون في هذه الامة خليفة لا يفضل عليه ابو بكر ولا عمر.
حضرت عوف حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس امت میں ایک خلیفہ ہوں گے ان پر ابوبکر اور عمر کو فضیلت نہیں دی جاسکتی ہے (مراد یہ ہے کہ اخیر زمانے میں اس امت میں ا ن کے آثار صلاح اور افراد امت میں عدل و انصاف کی اشاعت میں شنخی سے مماثلت ہوگی ورنہ شیخین کی تفضیل حتمی بات ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40444، ترقيم محمد عوامة 38805)
ترقیم عوامۃ: 38806 ترقیم الشثری: -- 40445
٤٠٤٤٥ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن عمران بن ظبيان عن حكيم بن سعد قال: لما قام سليمان (١) فاظهر ما اظهر قلت لابي (تحيي) (٢) : هذا المهدي الذي يذكر؟ قال: لا، ولا (المتشبه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) يعني: سليمان بن عبد الملك.
(٢) هو حكيم بن سعد، وفي [أ، ب، هـ]: (يحيى).
(٣) في [أ، ب]: (للمتشبه)، وفي [ع]: زيادة (من بني).
حضرت عمران بن ظبیان حکیم بن سعد سے روایت ہے عمران بن ظبیان نے فرمایا کہ جب سلیمان بن عبدالملک نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے نے ظاہر کیے اپنے کارنامے (عمران بن ظبیان نے کہا) میں نے کہا ابی تحیی سے (یعنی حکیم بن سعد سے) کہ یہ مہدی ہے جس کا ذکر کیا جاتا ہے انہوں نے فرمایا نہیں اور نہ ہی یہ ان کے مشابہہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40445، ترقيم محمد عوامة 38806)
ترقیم عوامۃ: 38807 ترقیم الشثری: -- 40446
٤٠٤٤٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: قلت لطاوس: عمر بن عبد العزيز المهدي؟ قال: قد كان مهديا وليس به، إن النهدي إذا كان زيد المحسن في إحسانه، و (تيب) (١) عن المسيء من إساءته، وهو يبذل المال ويشتد على العمال ويرحم المساكين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (تيبت).
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ عمر بن عبدالعزیز مہدی ہیں انہوں نے فرمایا کہ مہدی تو تھے (یعنی ہدایت یافتہ) اور وہ مہدی نہیں تھے کیونکہ مہدی جب ہوں گے تو نیک آدمی کو نیکی میں بڑھا دیا جائے گا اور گنہگار گناہ سے توبہ کرے گا وہ مال خرچ کریں گے اور عاملوں پر سختی کریں گے اور مساکین پر رحم کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40446، ترقيم محمد عوامة 38807)
ترقیم عوامۃ: 38808 ترقیم الشثری: -- 40447
٤٠٤٤٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا موسى الجهني قال: حدثني عمر ابن قيس الماصر قال: حدثني مجاهد قال: حدثني فلان رجل من اصحاب النبي ⦗٤٠٤⦘ ﷺ (١) ان المهدي لا يخرج حتى تقتل النفس الزكية؛ فإذا قتلت النفس الزكية غضب عليهم من في السماء ومن في الارض، فاتى الناس المهدي، فزفوه كما تزف العروس إلى زوجها ليلة عرسها، وهو يملا الارض قسطا وعدلا وتخرج الارض نباتها وتمطر السماء مطرها، وتنعم امتي في ولايته نعمة لم (تنعمها) (٢) قط (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: ﵇.
(٢) في [ع]: (تنعمه).
(٣) صحيح.
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں ا اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40447، ترقيم محمد عوامة 38808)