الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث
ان میں موجود علتوں کا بیان
ترقیم العلمیہ : 600 ترقیم الرسالہ : -- 611
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، نا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَهْقَهَ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَأَعَادَ الصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص (نماز کے دوران) قہقہہ لگا لے، تو وہ دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 611]
ترقیم العلمیہ: 600
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 611، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال ابن عدي: البلاء في هذا الإسناد من عبد العزيز بن حصين وعبد الكريم هو عبد الكريم أبو أمية بصري وجميعا ضعيفان، الكامل في الضعفاء: (4 / 93)»
«قال ابن عدي: البلاء في هذا الإسناد من عبد العزيز بن حصين وعبد الكريم هو عبد الكريم أبو أمية بصري وجميعا ضعيفان، الكامل في الضعفاء: (4 / 93)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 601 ترقیم الرسالہ : -- 612
فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَنَانٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّرْخُمِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَرُِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ قَرْقَرَةً فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ". وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ:" إِذَا قَهْقَهَ الرَّجُلُ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ". وَحَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ شَيْخٌ لأَهْلِ الْمِصِّيصَةِ، يُقَالُ لَهُ: سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَزَارِيُّ ، وَكَانَ ضَعِيفًا سِيءَ الْحَالِ فِي الْحَدِيثِ، حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص نماز کے دوران قہقہہ لگا کر ہنسے، تو وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“ حسن بن قتیبہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص قہقہہ لگائے گا، وہ دوبارہ وضو کرے گا اور نماز ادا کرے گا۔“ اس حدیث کو اہل مصیصہ کے ایک شیخ سفیان بن محمد فزاری نے بھی نقل کیا ہے، جو ضعیف ہے اور علم حدیث میں ان کی حالت بہت بری ہے، انہوں نے اسے ایک اور سند کے ہمراہ حسن کے حوالے سے، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 612]
ترقیم العلمیہ: 601
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 612 انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الزیلعی: عمر بن قيس المكي المعروف بسندل ضعيف ذاهب الحديث وعمرو بن عبيد قيل فيه إنه كذاب، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 47)»
«قال الزیلعی: عمر بن قيس المكي المعروف بسندل ضعيف ذاهب الحديث وعمرو بن عبيد قيل فيه إنه كذاب، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 47)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 602 ترقیم الرسالہ : -- 613
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ، نا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وأَحْسَنُ حَالاتِ سُفْيَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنْ يَكُونَ وَهِمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، عَلَى ابْنِ وَهْبٍ إِنْ لَمْ يَكُنْ تَعَمَّدَ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ. فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهُمْ: خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ الْمُهَلَّبِيُّ، وَمَوْهِبُ بْنُ يَزِيدَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ. وَغَيْرُهُمْ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي حَدِيثِهِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ فِي الإِسْنَادِ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَلا ذَكَرَ فِيهِ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ، وَالْحَسَنِ، سُلَيْمَانَ بْنَ أَرْقَمَ، وَإِنْ كَانَ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ قَدْ رَوَيَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذِهِ أَقَاوِيلُ أَرْبَعَةٌ عَنِ الْحَسَنِ كُلُّهَا بَاطِلَةٌ ؛ لأَنَّ الْحَسَنَ إِنَّمَا سَمِعَ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيِّ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ (سفیان بن محمد سے) منقول ہے۔ سفیان بن محمد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس حدیث میں ابن وہب سے نقل کرتے ہوئے انہیں وہم ہوا ہے، اگر انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، یعنی ان کا یہ کہنا کہ یہ روایت حسن کے حوالے سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ کیونکہ کئی راویوں نے اسے ابن وہب کے حوالے سے، یونس کے حوالے سے، زہری کے حوالے سے، حسن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ان میں خالد بن خداش مہلبی، موہب بن یزید اور احمد بن عبدالرحمن بن وہب شامل ہیں۔ ان میں سے یا دیگر راویوں میں سے کسی نے بھی ابن وہب سے نقل کرتے ہوئے سند میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا، اور نہ ہی زہری اور حسن کے درمیان سلیمان بن ارقم کا ذکر کیا ہے، اگرچہ زہری کے بھتیجے اور ابن ابوعتیق نے اسے زہری کے حوالے سے، سلیمان بن ارقم کے حوالے سے، حسن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ تو حسن سے منقول یہ چاروں اقوال باطل ہیں، کیونکہ حسن نے یہ حدیث حفص بن سلیمان منقری کے حوالے سے، حفصہ بنت سیرین کے حوالے سے، ابوالعالیہ ریاحی سے سنی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 613]
ترقیم العلمیہ: 602
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 613، 624، 625، 626، 627، 628،، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، 3761، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
ترقیم العلمیہ : 603 ترقیم الرسالہ : -- 614
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ ضُرٌّ، أَوْ قَالَ: أَعْمَى فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . فَذَكَرْتُهُ لِحَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ، فَقَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ، عَنْ حَفْصَةَ، فَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، مُرْسَلا.
سیدنا حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، (راوی کو شک ہے) کہ وہ نابینا تھا، وہ کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کا حکم دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ حفص بن سلیمان سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ روایت حسن بصری کو حفصہ (بنت سیرین) کے حوالے سے سنائی تھی۔“ (امام دارقطنی فرماتے ہیں:) حسن بصری سے یہی بات درست ہے کہ یہ روایت مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 614]
ترقیم العلمیہ: 603
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال الدارقطني: فهذا هو الصواب عن الحسن البصري مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 303) برقم: (614)»
«قال الدارقطني: فهذا هو الصواب عن الحسن البصري مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 303) برقم: (614)»
الحكم على الحديث:
[مرسل صحيح
ترقیم العلمیہ : 604 ترقیم الرسالہ : -- 615
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ L12530، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ L12383 الْقَاضِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ L5792، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ L4493: هَذَا الْحَدِيثَ يَدُورُ عَلَى أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ الْحَسَنُ، مُرْسَلا، فَقَالَ حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ L2491، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيِّ، قَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ، عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: فَقَدْ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ، مُرْسَلا، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، قَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، مُرْسَلا، فَقَالَ: قَرَأْتُهُ فِي كِتَابِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الْحَسَنِ.
علی بن مدینی بیان کرتے ہیں: عبدالرحمن بن مہدی نے مجھ سے کہا: اس حدیث کا دارومدار ابوالعالیہ پر ہے۔ میں نے کہا: اسے حسن نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: حماد بن زید نے حفص بن سلیمان منقری کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ہی یہ روایت حسن کو حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ سے سنائی تھی۔ میں نے کہا: اسے ابراہیم نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو عبدالرحمن نے فرمایا: شریک نے ابوہاشم کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ہی یہ روایت ابراہیم کو ابوالعالیہ کے حوالے سے سنائی تھی۔ میں نے کہا: اسے زہری نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اسے زہری کے بھتیجے کی کتاب میں سلیمان بن ارقم کے حوالے سے، حسن سے منقول پڑھا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 615]
ترقیم العلمیہ: 604
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 615، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 605 ترقیم الرسالہ : -- 616
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّي ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ دوبارہ نماز ادا کریں اور دوبارہ وضو کریں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 616]
ترقیم العلمیہ: 605
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
ترقیم العلمیہ : 606 ترقیم الرسالہ : -- 617
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الْحَسَنِ الْبَزِيعِيُّ بِالْمِصِّيصَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي صَحِيفَةِ آلِ أَبِي عَتِيقٍ ، نا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، بِمُخَالَفَةِ مَا رَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْهُ.
حسن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 617]
ترقیم العلمیہ: 606
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
ترقیم العلمیہ : 607 ترقیم الرسالہ : -- 618
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي حُفْرَةٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ مَنْ يَضْحَكُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 618]
ترقیم العلمیہ: 607
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
ترقیم العلمیہ : 608 ترقیم الرسالہ : -- 619
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 619]
ترقیم العلمیہ: 608
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
ترقیم العلمیہ : 609 ترقیم الرسالہ : -- 620
وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، نا إبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا خالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مثل قَوْلِ مَوْهَبِ بْنُ يَزِيدَ، وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ ابن وہب سے یہی روایت درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 620]
ترقیم العلمیہ: 609
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»
الحكم على الحديث:
مرسل صحيح