🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ الصَّلَوَاتِ الْفَرَائِضِ وَأَنَّهُنَّ خَمْسٌ
باب: فرض نمازوں کا بیان وہ پانچ ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 873 ترقیم الرسالہ : -- 885
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمِ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ مِنَ الصَّلَوَاتِ؟ قَالَ:" خَمْسُ صَلَوَاتٍ"، قَالَ: هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْءٌ؟ فَقَالَ:" افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا"، فَحَلَفَ الرَّجُلُ بِاللَّهِ لا يَزِيدُ عَلَيْهِنَّ شَيْئًا وَلا يَنْقُصُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: اللہ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ نمازیں۔ اس نے دریافت کیا: کیا اس سے پہلے اور ان کے بعد بھی کوئی فرض کی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ تو اس شخص نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی کہ وہ ان پر کوئی اضافہ نہیں کرے گا، اور ان میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ ٹھیک کہہ رہا ہے تو یہ جنت میں جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 885]
ترقیم العلمیہ: 873
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1447، 2416، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2443، 2444، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 717، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 885، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14023، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2939، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7237، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5071»
«قال الدارقطني: روى خالد بن قيس عن قتادة عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم فرضت علي الصلاة وهو صحيح عنه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 231)»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں