🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ تَحْرِيمِ دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ إِذَا يَشْهَدُوا بِالشَّهَادَتَيْنِ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ
باب: خون اور اموال کا قابل احترام ہونا جب لوگ دونوں شہادتوں کی گواہی دیں اور نماز ادا کریں اور زکوۃ ادا کریں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 880 ترقیم الرسالہ : -- 892
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَفَّانُ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَيُقِيمُوا الصَّلاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، ثُمَّ قَدْ حُرِّمَ عَلَيَّ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَكَذَلِكَ قَالَ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ جنگ کروں، اس وقت تک جب وہ یہ گواہی نہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور وہ نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں، تو پھر ان کے خون اور مال مجھ پر حرام ہو جائیں۔ ان کا حساب اللہ کے ذمے ہو گا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے جبکہ ایک سند کے ہمراہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 892]
ترقیم العلمیہ: 880
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2946، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 21، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2248، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 174، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1432، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3090، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2640، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2606، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 71، 3927، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 892، 1884، 1885، 1886، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 68، 8279، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6134، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7683»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 881 ترقیم الرسالہ : -- 893
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا شَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَصَلُّوا صَلاتَنَا وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبَائِحَنَا ؛ حُرِّمَتْ عَلَيْنَا أَمْوَالُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَلَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں مشرکین کے ساتھ اس وقت تک لڑائی کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، وہ ہماری طرح نماز ادا کریں اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ بھی کریں، ہمارے ذبائح کو کھائیں تو ان کے اموال اور خون ہم پر حرام ہو جائیں گے۔ البتہ ان کا حق برقرار رہے گا: ان کو ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمان کو حاصل ہو گی۔ ان پر ہر وہ چیز لازم ہو گی جو مسلمان پر لازم ہوتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 893]
ترقیم العلمیہ: 881
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 882 ترقیم الرسالہ : -- 894
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 894]
ترقیم العلمیہ: 882
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 883 ترقیم الرسالہ : -- 895
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 895]
ترقیم العلمیہ: 883
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 884 ترقیم الرسالہ : -- 896
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 896]
ترقیم العلمیہ: 884
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 885 ترقیم الرسالہ : -- 897
حَدَّثَنَا ابْنُ خَلادٍ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 897]
ترقیم العلمیہ: 885
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 886 ترقیم الرسالہ : -- 898
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنِي حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَيُقِيمُوا الصَّلاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّ الإِسْلامِ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ نماز قائم کریں اور زکوٰة ادا کریں۔ جب وہ ایسا کر لیں گے تو وہ اپنے خون اور اپنے اموال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، البتہ اسلام کے حق کا حکم مختلف ہے اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 898]
ترقیم العلمیہ: 886
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 25، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 22، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 175، 219، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5222، 6597، 16833، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 898، 899، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8510»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 887 ترقیم الرسالہ : -- 899
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 899]
ترقیم العلمیہ: 887
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 25، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 22، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 175، 219، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5222، 6597، 16833، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 898، 899، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8510»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 888 ترقیم الرسالہ : -- 900
حَدَّثَنَا ابْنُ خَلادٍ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ، نا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يُقِيمُوا الصَّلاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَيَشْهَدُوا"، وَمِثْلُهُ سَوَاءٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں جب تک وہ نماز قائم کریں اور زکوٰة ادا کریں اور گواہی دیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 900]
ترقیم العلمیہ: 888
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 214، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2421، 3569، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2616، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 72، 3973، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 900، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22439، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 20303، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19658»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں