🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. باب فِي ذِكْرِ يُونُسَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى» :
باب: سیدنا یونس علیہ السلام کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ یوں کہے میں یونس بن متی علیہ السلام سے افضل ہوں“۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2376 ترقیم شاملہ: -- 6159
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ يَعْنِي اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: لَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ لِي، وقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: " لِعَبْدِي أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ.
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے سعد بن ابراہیم سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حمید بن عبدالرحمٰن کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ اس نے فرمایا: یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ نے: ’کسی بندے کو جو میرا ہے میرے کسی بندے کو نہیں چاہیے کہ وہ کہے: میں یونس بن متیٰ علیہ السلام سے بہتر ہوں۔‘ ابن ابی شیبہ نے کہا: محمد بن جعفر نے شعبہ سے روایت کی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6159]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: میرے کسی بندے کے لیے زیبا نہیں ہے (ابن المثنیٰ کی روایت میں «لِعَبْدٍ» کی جگہ «عَبْدِي» ہے) کہ وہ یوں کہے: میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6159]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2376
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2377 ترقیم شاملہ: -- 6160
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَمِّ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ ، عنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى "، وَنَسَبَهُ إِلَى أَبِيهِ.
قتادہ سے روایت ہے کہا: میں نے ابوالعالیہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے (حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بندے کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کہے: میں یونس بن متیٰ علیہ السلام سے افضل ہوں۔ آپ نے ان کے والد کی نسبت سے ان کا نام لیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6160]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بندے کے لیے زیبا نہیں ہے کہ وہ یہ کہے: میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نسبت ان کے باپ کی طرف کی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْفَضَائِلِ/حدیث: 6160]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2377
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں