🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

108. باب نواقض الوضوء - ذكر أمر المصطفى صلى الله عليه وسلم بالوضوء من أكل ما مسته النار
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم کا ذکر کہ آگ سے متاثرہ چیز کھانے سے وضو کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1147
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ وَجَدَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ يَتَوَضَّأُ، فَسَأَلَهُ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : إِنَّمَا أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تَوَضَّأْ مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَكَذَا أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ، وَإِنَّمَا هُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ.
عبداللہ بن ابراہیم بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے ہوئے پایا انہوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تھے۔ اس وجہ سے میں وضو کر رہا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کرو۔ امام ابوحاتم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں۔ یہ روایت ابن کو قتیبہ نے اسی طرح سنائی ہے، اور انہوں نے راوی کا نام عبداللہ بن ابراہیم بیان کیا ہے، جبکہ اس کا نام ابراہیم بن عبداللہ ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسی طرح یہ روایت ابن قتیبہ نے ہمیں بیان کی ہے وہ ہمیں یہ کہتا ہے۔ راوی کا نام عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ ہے۔ حالانکہ اس کا نام ابراہیم بن عبداللہ بن قارظ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1147]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1144»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، وهو مكرر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں