سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کی اجازت کا بیان۔
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، يُحَدِّثُهُ، عَنْ مَيْمُونَةَ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ وَعَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ مِنْهُ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ عَلَيْهِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور آپ کے جسم پر ایک چادر تھی جس کا کچھ حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی پر پڑا ہوا تھا، وہ حائضہ تھیں اور آپ اسے اوڑھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 369]
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، آپ ایک کمبل اوڑھے ہوئے تھے جس کا کچھ حصہ آپ پر اور کچھ ان کی اہلیہ پر تھا اور وہ حیض سے تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت میں نماز پڑھتے رہے کہ وہ آپ پر تھا۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الطھارة 131 (653)، (تحفة الأشراف: 18063)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 30 (333)، صحیح مسلم/الصلاة 52 (519)، مسند احمد (6/204) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وأصله متفق عليه انظر صحيح البخاري (333) وصحيح مسلم (513)
وأصله متفق عليه انظر صحيح البخاري (333) وصحيح مسلم (513)
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَائِشَةِ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں نماز پڑھتے، میں حالت حیض میں آپ کے پہلو میں ہوتی، اور میرے اوپر میری ایک چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا تھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 370]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ کے پاس بازو (پہلو) میں ہوتی اور حیض سے ہوتی، مجھ پر جو چادر یا کمبل ہوتا اس کا کچھ حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی لیے ہوئے ہوتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 370]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 52 (514)، سنن النسائی/القبلة 17 (269)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 131 (652)، (تحفة الأشراف: 16308)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/204) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (514)