صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
265. باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الأخبار ولا تفقه في صحيح الآثار أنه مضاد لخبر الصعب بن جثامة الذي ذكرناه
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو خبریں اور صحیح آثار میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ صعب بن جثامہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 3972
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، فَأُهْدِيَ لَهُ لَحْمُ صَيْدٍ، وَهُمْ مُحْرِمُونَ، وَهُوَ رَاقِدٌ، فَأَبَيْنَا أَنْ نَأْكُلَهُ، حَتَّى إِذَا اسْتَيْقَظَ قُلْنَا: صَيْدٌ أُهْدِيَ لَكَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكُمْ لَمْ تَأْكُلُوا؟، قَالُوا: انْتَظَرْنَا حَتَّى نَنْظُرَ مَا تَقُولُ فِيهِ، قَالَ:" أَكَلْنَا مِثْلَ هَذَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلُوا، فَأَكَلُوا، وَأَكَلَ" .
عبدالرحمن بن عثمان تیمی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے ان کی خدمت میں شکار کا گوشت پیش کیا گیا وہ لوگ اس وقت احرام باندھے ہوئے تھے اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سو رہے تھے (راوی کہتے ہیں) ہم نے وہ گوشت کھانے سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے، تو ہم نے بتایا: آپ کو تحفہ دیا گیا تھا سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر کیا وجہ ہے تم نے اسے کھایا کیوں نہیں۔ لوگوں نے بتایا: ہم یہ انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم نے اس طرح کی چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھائی تھی تو تم لوگ بھی کھاؤ (راوی کہتے ہیں) تو لوگوں نے بھی اسے کھا لیا اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بھی اسے کھا لیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3972]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3961»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (4/ 17).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم