🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. ذكر ما يستحب للإمام إذا علم من إنسان ضد الرشد في أسبابه أن يحجر عليه-
- مستحب ہے کہ امام جب کسی شخص کو مالی معاملات میں غیر محتاط پائے تو اس پر مالی پابندی لگادے (حجر کرے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5049
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ثَوْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يُبَايعُ وَفِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ، فَأَتَى أَهْلُهُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، احْجُرْ عَلَى فُلانٍ، فَإِنَّهُ يُبَايعُ وَفِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ، فَدَعَاهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَاهُ عَنِ الْبَيْعِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، لا أَصْبِرْ عَنِ الْبَيْعِ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ: " إِنْ كُنْتَ غَيْرَ تَارِكٍ لِلْبَيْعِ، فَقُلْ هَاءً، وَهَاءً وَلا خِلابَةَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص خرید و فروخت کیا کرتا تھا جس کی زبان میں لکنت تھی۔ اس کے اہل خانہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ فلاں کو تصرف کرنے سے روک دیجیے کیونکہ وہ خرید و فروخت کرتا ہے، اس کی قوت گویائی ٹھیک نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور خرید و فروخت کرنے سے منع کر دیا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا خرید و فروخت کیے بغیر گزارہ نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے خرید و فروخت ترک نہیں کرنی تو پھر یہ کہہ دیا کرو: یہ ہے اور یہ ہے اور کوئی دھوکہ نہیں چلے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجْرِ/حدیث: 5049]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 619، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5049، 5050، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7153، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4497، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3501، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1250، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2354، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11457، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3009، 3010، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13480» «رقم طبعة با وزير 5027»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2874)، «أحاديث البيوع».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں