🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

134. باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ فِي الْمَغْرِبِ
باب: مغرب میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ" أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْهُ وَهُوَ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ ذَكَّرْتَنِي بِقِرَاءَتِكَ هَذِهِ السُّورَةِ، إِنَّهَا لَآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي الْمَغْرِبِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے انہیں «والمرسلات عرفا» پڑھتے ہوئے سنا تو کہنے لگیں: میرے بیٹے! تم نے اس سورۃ کو پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا، یہی آخری سورت ہے جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں پڑھتے ہوئے سنا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 810]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے انہیں سنا کہ وہ سورۃ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ [سورة المرسلات: 1] کی تلاوت کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا: ”بیٹے! تم نے اس سورت کی قراءت سے مجھے یاد دلایا ہے کہ یہ آخری چیز تھی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے مغرب میں پڑھ رہے تھے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 810]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 98 (763)، والمغازي 83 (4429)، صحیح مسلم/الصلاة 35 (462)، سنن الترمذی/الصلاة 118 (308)، سنن النسائی/الافتتاح 64 (986)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 9 (831)، (تحفة الأشراف: 18052)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة 5 (24)، مسند احمد (6/338، 340)، سنن الدارمی/الصلاة 64 (1331) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (763) صحيح مسلم (462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 811
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ بِالطُّورِ فِي الْمَغْرِبِ".
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں سورۃ الطور پڑھتے ہوئے سنا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 811]
جناب محمد بن جبیر بن مطعم اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب (کی نماز) میں سورۃ الطور کی قراءت کر رہے تھے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 811]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 99 (765)، والجھاد 172 (3050)، والمغازي 12 (4023)، وتفسیر الطور 1 (4854)، صحیح مسلم/الصلاة 35 (463)، سنن النسائی/الافتتاح 65 (988)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 9 (832)، (تحفة الأشراف: 3189)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة 5(23)، مسند احمد (4/80، 83، 84، 85)، سنن الدارمی/الصلاة 64 (1332) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (765) صحيح مسلم (463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: مَا لَكَ تَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِطُولَى الطُّولَيَيْنِ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا طُولَى الطُّولَيَيْنِ؟ قَالَ: الْأَعْرَافُ، وَالْأُخْرَى الْأَنْعَامُ". قَالَ: وَسَأَلْتُ أَنَا ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، فَقَالَ لِي مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ: الْمَائِدَةُ، وَالْأَعْرَافُ.
مروان بن حکم کہتے ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا وجہ ہے کہ تم مغرب میں قصار مفصل پڑھا کرتے ہو؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں دو لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، مروان کہتے ہیں: میں نے (ان سے) پوچھا: وہ دو لمبی لمبی سورتیں کون سی ہیں؟ انہوں نے کہا سورۃ الاعراف اور دوسری سورۃ الانعام ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں: میں نے ابن ابی ملیکہ سے پوچھا: تو انہوں نے مجھ سے خود اپنی طرف سے کہا: وہ سورۃ المائدہ اور اعراف ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 812]
مروان بن حکم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”کیا وجہ ہے کہ تم مغرب میں قصار مفصل (آخری چھوٹی سورتیں ہی) پڑھتے ہو حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب میں دو لمبی لمبی سورتوں میں سے لمبی سورت پڑھتے تھے۔“ (ابن ابی ملیکہ) نے کہا: ”دو لمبی سورتیں کون سی ہیں؟“ کہا: ”اعراف اور انعام۔“ اور میں (ابن جریج) نے ابن ابی ملیکہ سے پوچھا تو مجھے انہوں نے اپنی طرف سے کہا کہ: ”مائدہ اور اعراف۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 812]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 98 (764)، سنن النسائی/الافتتاح 67 (990)، (تحفة الأشراف: 3738)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/185، 187، 188، 189) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں