🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. الِإْسَلَاُم أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ
اسلام یہ ہے کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شُعبْة. وأخبرني الحسين بن علي، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن يحيى بن أبي سُلَيم، قال: سمعت عمرَو بن ميمون يحدِّث عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"ألَا أُعلمُك" أو"ألا أَدُلُّك على كلمةٍ مِن تحتِ العرش مِن كَنْز الجنة، تقول: لا حولَ ولا قوةَ إلَّا بالله، فيقول الله ﷿: أَسلَمَ عبدي واستَسلمَ" (1) .
هذا حديث صحيح ولا يُحفَظ له عِلَّة، ولم يُخرجاه، وقد احتجَّ مسلم بيحيى بن أبي سليم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 54 - صحيح لا علة له
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں عرش کے نیچے سے (نکلنے والا) جنت کا ایک خزانہ نہ سکھاؤں (یا فرمایا: اس کی طرف رہنمائی نہ کروں)؟ تم کہا کرو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» (اللہ کی نافرمانی سے) پھرنے کی ہمت اور (نیکی کرنے کی) قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے سرِ تسلیم خم کر دیا اور وہ میرے تابع ہو گیا۔
یہ صحیح حدیث ہے اور اس کی کوئی علت معلوم نہیں ہے، اگرچہ ان دونوں (امام بخاری و مسلم) نے اس کی تخریج نہیں کی، لیکن امام مسلم نے یحییٰ بن ابی سلیم سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 54]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں