🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ
لا حول ولا قوة إلا بالله جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 55
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ حدثنا محمد بن غالب بن حَرْب. وأخبرني الحسين بن علي، حدثنا محمد بن إسحاق؛ قالا: حدثنا علي بن مسلم الطُّوسِي، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث. وحدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حدثنا علي بن العباس البَجَلي قال: ذَكَرَ عبدُ الوارث بن عبد الصمد، قال: حدثني أَبي، حدثنا شعبة، عن الأعمش، عن زيد بن وَهْب، عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لو أنَّ رجلَينِ دَخَلا في الإسلام فاهتَجَرَا، كان أحدُهما خارجًا من الإسلام حتى يَرجِعَ الظالمُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين جميعًا، ولم يُخرجاه، وعبد الصمد بن عبد الوارث بن سعيد ثقة مأمون، وقد خرَّجا جميعًا له غيرَ حديث تفرَّد به عن أبيه وشعبة وغيرهما.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 55 - قد خرجا عنه يعني عبد الصمد بن عبد الوارث حديث تفرد به عبد الصمد عن أبيه وشعبة
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو شخص اسلام میں داخل ہوں اور پھر ایک دوسرے سے قطع تعلق کر لیں (بول چال بند کر دیں)، تو ان میں سے ایک اسلام سے خارج رہے گا یہاں تک کہ ظالم (قطع تعلق کی ابتدا کرنے والا) رجوع کر لے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور عبدالصمد بن عبدالوارث بن سعید ثقہ اور مامون راوی ہیں، اور ان دونوں نے ان سے کئی ایسی احادیث روایت کی ہیں جن میں وہ اپنے والد، شعبہ اور دیگر سے روایت کرنے میں منفرد تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 55]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 56
حدثنا أبو النَّضْر الفقيه وأبو الحسن العَنَزي (1) قالا: حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي. وحدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيَّب. وحدثنا علي بن حَمْشاذَ، حدثنا عُبيد بن عبد الواحد؛ قالوا: حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا نافع بن يزيد، حدثنا ابنُ الهادِ، أنَّ سعيد بن أبي سعيد حدَّثه، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ:"إذا زنى العبدُ خرجَ منه الإيمانُ، فكان كالظُّلَّةِ، فإذا انقَلَعَ منها، رجعَ إليه الإيمان" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد احتجَّا برواته. وله شاهد على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 56 - على شرطهما
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب بندہ زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے اور اس کے سر پر سائبان کی طرح (معلق) ہو جاتا ہے، پھر جب وہ اس (فعل) سے الگ ہوتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے اس کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے۔ اس کا ایک شاہد امام مسلم کی شرط پر بھی موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 56]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں