🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا
وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور بڑوں کا حق نہ پہچانے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 210
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن ابن أبي نَجِيح، عن عبد الله بن عامر، عن عبد الله بن عمرو، يبلُغ به النبيَّ ﷺ قال:"ليس منَّا من لم يَرحَمُ صغيرنا، ويعرف حقَّ كبيرِنا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بعبد الله بن عامر اليَحصَبي، ولم يُخرجاه. وشاهده الحديث المعروف من حديث محمد بن إسحاق وغيره عن عَمْرو بن شعيب عن أبيه عن جده. وفي حديث عِكرمة عن ابن عباس:"ويأمر بالمعروف وينهى عن المنكر"، وإنما تركته لأنَّ راويَه ليث بن أبي سُلَيم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 209 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کے حق (اور ان کے مرتبے) کو نہ پہچانے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے عبداللہ بن عامر یحصبی سے استدلال کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا شاہد وہ مشہور حدیث ہے جو محمد بن اسحاق اور دیگر نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے، اور عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ اور وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے لیکن میں نے اس کا ذکر یہاں اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ اس کا راوی لیث بن ابی سلیم (ضعیف) ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 210]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں