🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. باب مَا لاَ يَجُوزُ مَنْعُهُ
باب: جس چیز کا روکنا جائز نہیں اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1669
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: بُهَيْسَةُ،عَنْ أَبِيهَا، قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ أَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ فَجَعَلَ يُقَبِّلُ وَيَلْتَزِمُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" الْمَاءُ"، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" الْمِلْحُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَكَ".
بہیسہ اپنے والد (عمیر) کہتی ہیں کہ میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (آپ کے پاس آنے کی) اجازت طلب کی، (اجازت دے دی تو وہ آئے) اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور آپ کی قمیص کے درمیان داخل ہو گئے (یعنی آپ کی قمیص اٹھا لی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن مبارک کو چومنے اور آپ سے لپٹنے لگے، پھر انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی“، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمک“، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جتنی نیکی کرو اتنی ہی وہ تمہارے لیے بہتر ہے (یعنی پانی نمک تو مت روکو اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو دوسری چیزیں بھی نہ روکو)“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1669]
بہیسہ رضی اللہ عنہا اپنے والد سے نقل کرتی ہیں کہ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کی اجازت چاہی، اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان داخل ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم چومنے اور اس سے لپٹنے لگے۔ پھر انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیا چیز ہے جس کا روک لینا حلال نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”اے اللہ کے نبی! وہ کیا چیز ہے جس کا روک لینا حلال نہیں؟“ فرمایا: ”نمک۔“ پھر پوچھا: ”اے اللہ کے نبی! وہ کیا چیز ہے جس کا روک لینا حلال نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھلائی بھی تم کرو، وہ تمہارے لیے خیر ہے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1669]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، ویأتي برقم: (3476)، (تحفة الأشراف:15697)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/ 80، 81)، سنن الدارمی/البیوع 70 (2655) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے رواة سیار اور ان کے والد لین الحدیث ہیں اور بہیسہ مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
والحديث الآتي (3476)
سيار بن منظور و أبوه مستوران لم يوثقھما غير ابن حبان وانظر التحرير (2717،6913)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں