🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. لَمْ يُرَ لِلْمُتَحَابَّيْنِ مِثْلُ التَّزَوُّجِ .
محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسا کوئی عمل نہیں دیکھا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2710
أخبرني إبراهيم بن فِراس الفقيه بمكة، حدثنا بكر بن سهْل الدِّمياطي، حدثنا عبد الله بن يوسف، حدثنا محمد بن مسلم الطائفيُّ، عن إبراهيم بن مَيْسَرة، عن طاووس، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لم يُرَ للمتحابَّين مِثلُ التزوُّج" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، لأنَّ سفيان بن عُيينة ومعمر بن راشد أوقفاهُ عن إبراهيم بن ميسرة عن ابن عباس (2) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسا کوئی (بہترین) حل نہیں دیکھا گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان بن عیینہ اور معمر بن راشد نے اسے ابراہیم بن میسرہ سے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2710]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح إن شاء الله، بكر بن سهل» [ترقيم الرساله 2710] [ترقيم الشركة 2692]

الحكم على الحديث: حديث صحيح إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2711
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا ابن عَجْلان، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"ثلاثةٌ حقٌّ على الله أن يُعِينَهم: المجاهدُ في سبيل الله، والناكحُ يريد أن يَستعِفَّ، والمكاتَبُ يريدُ الأداءَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2678 - على شرط مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص ایسے ہیں جن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم پر لازم کر لیا ہے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، نکاح کرنے والا جو (شادی کے ذریعے) پاکدامنی کا ارادہ رکھتا ہو، اور وہ مکاتب غلام جو (اپنی آزادی کے لیے رقم کی) ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2711]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي،، ابن عجلان» [ترقيم الرساله 2711] [ترقيم الشركة 2693] [ترقيم العلميه 2678]

الحكم على الحديث: إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں